فیس بک کا خوفناک اقدام

28 مئ 2016
— رائٹرز فائل فوٹو
— رائٹرز فائل فوٹو

آپ فیس بک استعمال کریں یا نہ کریں مگر سماجی رابطے کی یہ ویب سائٹ اب انٹرنیٹ استعمال کرنے والے ہر فرد کی ٹریکنگ کرکے اس کے سامنے اشتہارات پیش کرے گی۔

جی ہاں فیس بک اب پہلے سے بھی زیادہ خوفناک شکل اختیار کرنے والی ہے۔

یہ سائٹ پہلے بھی انٹرنیٹ بھر میں لوگوں کی ٹریکنگ کرکے ڈیٹا اکھٹا کرتی تھی اور اسے مخصوص سائٹس پر وزٹ کے دوران اشتہارات دکھانے کے لیے استعمال کرتی تھی۔

مگر اب اس نے پاﺅں پھیلاتے ہوئے ہر ایک تک رسائی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے چاہے وہ فیس بک استعمال نہ بھی کرتا ہو۔

فیس بک پلگ انز اور کوکیز کے امتزاج کے ذریعے انٹرنیٹ صارفین کا تعاقب کرے گی چاہے وہ جو مرضی ویب سائٹ اوپن کریں۔

اس کے بعد وہ انہیں ایسی ویب سائٹس پر جانے کی صورت میں اشتہارات دکھائے گی جو اس کے ' آڈینس نیٹ ورک' ایڈ اسکیم میں شامل ہیں۔

اس فیصلے سے فیس بک کو اشتہارات کے معاملے میں گوگل کے مقابل آنے میں مدد ملے گی جو انٹرنیٹ بھر میں اپنی اشتہاری کمپنیوں کے اشتہارات دکھاتا ہے۔

فیس بک کو توقع ہے کہ وہ گوگل سمیت دیگر نیٹ ورکس کو اپنے پاس موجود بڑی مقدار میں ڈیٹا کے باعث شکست دے سکے گی۔

فیس بک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ایک ارب سے زائد صارفین موجود ہیں جنھیں ہم جانتے اور سمجھتے ہیں، تو ہمارے پاس اس طرح کے میکنزم کی کامیابی کے لیے زیادہ مواقعے موجود ہیں۔

مزید پڑھیں : فیس بک پر کمپنیاں کس طرح ٹریکنگ کرتی ہیں؟

فیس بک اپنے پاس موجود معلومات کو لوگوں کی پسند نا پسند سمجھنے کے لیے استعمال کرتی ہیں اور ان کے سامنے ایسے اشتہارات پیش کرتی ہے جس میں سائٹ کے خیال میں لوگ دلچسپی لے سکتے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں