دودھ پینا ذیابیطس اور موٹاپے سے بچائے؟

اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2016
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— کریٹیو کامنز فوٹو

دودھ پینے کی عادت ذیابیطس کے نقصان دہ اثرات سے تحفظ اور موٹاپے سے تحفظ دے سکتی ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

آئیووا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دودھ میں ایسا وٹامن ہوتا ہے جو بلڈ شوگر لیول کو کم، جگر کی چربی میں کمی اور محیطی عصبی نظام کو ذیابیطس سے ہونے والے نقصان سے بچاتا ہے۔

اس قدرتی جز کو nicotinamide riboside (این آر) کہا جاتا ہے اور اس کی سطح میں عمر بڑھنے کے ساتھ کمی آتی ہے۔

محققین نے بتایا کہ این آر کی کمی کو دودھ پینے کی عادت سے دور کیا جاسکتا ہے اور اس طرح ذیابیطس سمیت موٹاپے وغیرہ سے تحفظ مل سکتا ہے۔

تحقیق کے دوران چوہوں پر کیے جانے والے تجربات سے معلوم ہوا کہ دودھ کے نتیجے میں ذیابیطس و موٹاپے سے تحفظ کے ساتھ ساتھ زیادہ چربی والی غذاﺅں سے جگر کو ہونے والے نقصان میں بھی کمی آئی جبکہ بلڈ شوگر کی سطح بہتر ہوگئی۔

یہ تحقیق طبی جریدے جرنل سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہوئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں