آسان ورزش قبض سے نجات دلائے

28 مئ 2016
کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

قبض ایک تکلیف دہ مرض ثابت ہوتا ہے جو اکثر افراد کو لاحق ہوجاتا ہے جس کے بارے میں بات کرنا بھی آسان نہیں ہوا۔

مگر اچھی خبر یہ ہے کہ اس سے نجات حاصل کرنا اتنا بھی مشکل کام نہیں اور معمولی سی جسمانی سرگری آپ کو اس مرض سے بچاسکتی ہے۔

جی ہاں ایسی آسان ورزش جسے کرنا کسی کے لیے بھی مشکل نہیں ہوتا، درحقیقت غذائی نالی کے افعال کو بہتر بناکر خوراک کے ہضم کرنے کے عمل کو تیز کردیتی ہے۔

آپ کو بس کسی بھی قسم کی جسمانی سرگرمی کو معمول بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ورزش نظام تنفس اور دل کی دھڑکن کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ مسلز اور اعصاب کو بھی حرکت دیتی ہے جس سے جسمانی افعال زیادہ موثر طریقے سے کام کرنے لگتے ہیں۔

طرز زندگی میں یہ مثبت تبدیلی پانی کے استعمال کو بڑھاتی ہے، غذا بہتر ہوتی ہے اور ذہنی تناﺅ کم ہوتا ہے۔

و قبض سے نجات کے لیے 5 منٹ تک عام رفتار سے چہل قدمی کریں جس کے بعد رفتار بڑھا دیں۔

روزانہ آدھے گھنٹے تک یہ تیز چہل قدمی عادت بنالینے سے قبض جیسا مرض دور بھاگ جاتا ہے۔

اگر مسلسل آدھے گھنٹے تک چہل قدمی ممکن نہیں تو دو سے تین بار 10 سے 15 منٹ تک چہل قدمی کی عادت بھی موثر ثابت ہوسکتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔


تبصرے (0) بند ہیں