چیمپینز لیگ: ریال میڈریڈ 11 ویں بار فاتح

اپ ڈیٹ 29 مئ 2016
کرسٹینورنالڈو کی آخری پینلٹی کک پر گول کے ساتھ فاتح کا فیصلہ ہوا — فوٹو : اے پی
کرسٹینورنالڈو کی آخری پینلٹی کک پر گول کے ساتھ فاتح کا فیصلہ ہوا — فوٹو : اے پی

میلان: چیمپنز لیگ کے فائنل میں رلان میڈریڈ نے ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو پینلٹی ککس پر شکست دیتے ہوئے 11ویں بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اٹلی کے شہر میلان کے سین سیرو اسٹیڈیم میں کلب فٹبال کے سب سے بڑے مقابلے چیمپنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈریڈ اور ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے درمیان مقابلہ تھا۔

یورپی ملک اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ کے ہی دو کلب میڈریڈ اور ایٹلیٹکو میڈرڈ میلان کے سین سیرو اسٹیڈیم مد مقابل ہوئے۔

رنالڈو نے ریال میڈرڈ کی جانب سے آخر بیلنٹی کک پر گول کرکے ٹیم کو فاتح بنوایا — فوٹو : رائٹرز
رنالڈو نے ریال میڈرڈ کی جانب سے آخر بیلنٹی کک پر گول کرکے ٹیم کو فاتح بنوایا — فوٹو : رائٹرز

مقررہ وقت میں دونوں ٹیمز نے 1-1 گول کر رکھا تھا، جب اضافی وقت دیا گیا تو اس پر بھی بات نہیں بنی اور کوئی ٹیم برتری حاصل نہ کر سکی، جس کے بعد پینلٹی ککس سے ہی فاتح کا فیصلہ ہوا۔

ریال میڈریڈ کو میچ کے شروع میں ہی کپتان روماس کی جانب سے 15 ویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کی ہوئی ، جبکہ یہ برتری کھیل میں اگلے 64 منٹ تک برقرار رہی تاہم برتری ایٹلیٹیکو کے یانک کی جانب سے 79ویں منٹ میں گول کرنے پر ختم ہوئی۔

اس کے بعد کھیل میں دونوں جانب سے کوئی گول نہیں کیا جا سکا۔

مزید پڑھیں : رونالڈو چیمپیئنز لیگ فائنل کیلئے فٹ قرار

میچ کا فیصلہ کرنے کے لیے 2 بار اضافی وقت دیا گیا مگر اس میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کر سکی، جس کے بعد پیلنٹی ککس لینے کا فیصلہ ہوا۔

پیلنٹی ککس پر میڈریڈ ایٹلیٹکو کی جانب سے 3 گول کیے گئے جبکہ ریال میڈریڈ نے 5 گول کیے۔

ریال میڈریڈ نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے پینلٹی ککس پر مقابلہ جیت کر ریکارڈ گیارویں بار یوروپین فٹبال کی سب سے قیمتی ٹرافی چیمپینز لیگ ٹرافی اپنے نام کی۔

کوچ زیڈان کرسٹینو رنالڈو کو داد دے رہے ہیں — فوٹو : رائٹرز
کوچ زیڈان کرسٹینو رنالڈو کو داد دے رہے ہیں — فوٹو : رائٹرز

ریال میڈریڈ کی جیت کے ساتھ ہی اٹلی کے شہر میلان کے علاوہ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں موجود ان کے حامیوں نے سڑکوں کا رخ کرتے ہوئے پوری رات جشن منایا۔

ریال میڈریڈ کے حامی اپنے کلب کی شاندار جیت پر بہت خوش دکھائی دیئے جبکہ ٹیم کے حق میں نعرے لگانے کے علاوہ آتش بازی اور رقص کے ذریعے اپنی خوشی کا والہانہ اظہار کیا۔

چیمپیز لیگ کا فائنل اپنے نام کرنے کے بعد ریال میڈریڈ لیگ کی کامیاب ترین ٹیم بن گئی ہے، جس نے عالمی شہرت یافتہ زین الدین زیڈان کے دور میں ایک اور تاریخی کامیابی اپنے نام کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ریال دسویں مرتبہ چیمپینز لیگ کی فاتح

یاد رہے کہ 2014 میں بھی چیمپیئنز لیگ کا فائنل ریال میڈریڈ اور اٹلیٹیکو میڈریڈ میں پرتگال کے شہر لسبن میں ہوا تھا، جس میں ریال میڈریڈ نے اٹلیٹیکو میڈریڈ کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی تھی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں