پانچ منٹ کی سزا میں بیٹا لاپتہ

اپ ڈیٹ 30 مئ 2016
— کریئیٹو کامنز
— کریئیٹو کامنز

جاپان میں ایک جوڑے نے اپنے سات سالہ بیٹے کو بطور سزا شمالی پہاڑی سلسلے کے جنگل میں چھوڑنے کا اعتراف کر لیا۔

مذکورہ بچہ اب گزشتہ دو روز سے جاپان کے شمال میں جنگلی ریچھوں کا گھر تصور کیے جانے والے ہوکائی دو نامی جنگل میں لاپتہ ہے۔

ابتدائی طور پر بچے کے والدین نے پولیس کا بتایا تھا کہ ان کا بیٹا اس وقت لاپتا ہو گیا جب وہ کھانے کی تلاش میں تھے۔

تاہم بعد ازاں انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو پانچ منٹ کی سزا کے لیے اکیلا چھوڑا لیکن جب وہ واپس آئے تو وہ وہاں موجود نہیں تھا۔

مذکورہ جنگل میں اس وقت سیکڑوں ایمرجنسی ورکرز بچے کی تلاش میں ہیں تاہم ابھی تک انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

qalam May 30, 2016 01:36pm
parents should care what kind of punishment they give to there children.Two days pass now any wonder can bring him back alive.