اسلام آباد: سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ کسی قسم کی مفاہمت سے متعلق رپورٹس کو مسترد کردیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی کا پاناما لیکس کے حوالے سے موقف واضح ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم کے ساتھ کسی قسم کی مفاہمت کی خبریں گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے نہ صرف ان رپورٹس کو مسترد کیا بلکہ کہا کہ پیپلز پارٹی نے پاناما لیکس کے معاملے کو حتمی نتیجے پر پہنچانے کا فیصلہ کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پارٹی قیادت نے آپس میں اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سےمشاورت کے بعد اصولی موقف اپنایا ہے۔

زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاناما لیکس کےمعاملے کو نظرانداز کرنےکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز کی تیاری میں مصروف ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

عدنان جداکر May 30, 2016 10:33am
زرداری ، آخری بال پر اپنا اسٹانس تبدیل کر کہ سویچ ہٹ لگاءے گا