سن رائزر نے آئی پی ایل کا فائنل جیت لیا

اپ ڈیٹ 30 مئ 2016
ڈیوڈوارنر کی کپتانی میں سن رائزر حیدرآباد نے آئی پی ایل کا ٹائیٹل اپنے نام کرلیا — فوٹو: اے ایف پی
ڈیوڈوارنر کی کپتانی میں سن رائزر حیدرآباد نے آئی پی ایل کا ٹائیٹل اپنے نام کرلیا — فوٹو: اے ایف پی

بنگلور: سن رائزر حیدرآباد نے رائل چیلنجر بنگلور کو 8 رنز سے شکست دے کر پہلی بار انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ڈیوڈ وارنر کی کپتانی میں سن رائزر حیدرآباد نے آئی پی ایل کی نئی تاریخ رقم کردی۔

بنگلور کے خلاف انکے ہوم گراؤنڈ پر سن رائزرحیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں پر 208 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

ڈیوڈوارنر نے 69 اور یووراج سنگھ نے 38 رنزبنائے جبکہ بین کٹنگ نے بھی پندرہ گیندوں پر 39 رنز کی دھواں دھاراننگز کھیلی۔

سن رائزرحیدرآباد کی 208 رنز کی اننگ کے جواب میں کرس گیل کے 76 اور ویرات کوہلی کے 54 رنز کے باوجود بنگلور کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 200 رنز ہی بناسکی۔

سن رائزرحیدرآباد کے بین کٹنگ نے 2 وکٹیں حاصل کیں اورانھیں مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

ویرات کھولی کو ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے پر ایم وی پی قرار دیا گیا۔

سن رائزر حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈوارنر نے بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر سے آئی پی ایل کی ٹرافی وصول کی۔

اس موقع پر ڈیوڈوارنر کا کہنا تھا کہ ٹیم نے بہترین کارکردگی کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔

انھوں نے آئی پی ایل کے فائنل میں فتح کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا۔

ڈیوڈوارنر نے ویرات کھولی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھے ٹیم لیڈر ہیں۔

بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے سن رائزرحیدرآباد کے کپتان ڈیوڈوارنر ٹورنامنٹ کے 17 میچز میں 848 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں