کیف :یوکرین کے دارالحکومت کیف میں قائم ایک غیر رجسٹرڈ اولڈ ہاؤس میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

کیف کے جنوبی علاقے لٹوشکی کے گاؤں مں واقع اولڈ ہاؤس کی 2 منرلہ عمارت میں آتشزدگی کے نیتجے میں 5 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

یوکرین کی ایمرجنسی سروس کے سرابرہ میکولا شیچوٹکن کے مطابق اتوار کو علی الصبح اولڈ ہاؤس سے ملحقہ ایک گھر میں آگ لگی جس نے بعدازاں اولڈ ہاؤس کی عمارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب آگ لگی تو اُس وقت اولڈ ہاؤس میں 35 افراد موجود تھے، جن میں سے 17 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ 18 افراد کو عمارت سے نکال لیا گیا، جن میں سے 5 افراد کو زخمی حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی ٹی وی چینل کے مطابق آگ بجھانے کا عملہ 40 منٹ تاخیر سے جائے وقوع پر پہنچا اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کی جان بچائی۔

حکام کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا۔

یہ خبر 30 مئی 2016 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں