'ٹرمپ کوصرف الطاف حسین شکست دے سکتے ہیں'

اپ ڈیٹ 31 مئ 2016
شہزاد غیاث حاضرین کو محظوظ کرتے ہوئے—۔فوٹو/ سحر بلوچ
شہزاد غیاث حاضرین کو محظوظ کرتے ہوئے—۔فوٹو/ سحر بلوچ

کراچی: امریکی صدارت کی دوڑ میں شامل ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اپنے تندوتیز بیانات کے حوالے سے مشہور ہیں، لیکن پاکستانی کامیڈین شہزاد غیاث کا خیال ہے کہ 'اگر کوئی ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے سکتا ہے تو وہ ہمارے ہردل عزیز الطاف حسین ہیں‘۔

دی سیکنڈ فلور (ٹی ٹو ایف) کے ایک سیشن میں اسٹینڈ اَپ کامڈین سید اسامہ، علی گل پیر، جعفر شاہ اور اکبر چوہدری نے ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن مہم کے حوالے سے لطیفے سنا کر سامعین کو ہسنے پر مجبور کردیا۔

اس موقع پر میزبان کامیڈین شہزاد غیاث نے کہا کہ 'ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے میکسیکو کی سرحد پر دیوار لگانے کے مطالبہ کے جواب میں الطاف حسین میکسیکن صوبہ بنانے کا مطالبہ کردیں گے۔'

کامیڈین علی گل پیر کا کہنا تھا کہ جب ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی کرنا چاہتے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ وہ اپنے خاندان کی دولت کو خاندان تک ہی محدود رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ ملسمانوں سے اتنا نفرت کرتے ہیں کہ انھوں نے کبھی ’مسلم شاور’ بھی استعمال نہیں کیا۔

سیشن میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بڑی عمر کے افراد نے بھی شرکت کی۔

یہ خبر 30 مئی 2016 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں