گذشتہ ہفتے کا تصویری احوال

اپ ڈیٹ 30 مئ 2016

دنیا میں ہر وقت کسی نہ کسی کے ساتھ، کچھ نہ کچھ ہوتا رہتا ہے، گذشتہ ہفتے بھی دنیا کے مختلف ممالک کے مختلف لوگوں کے ساتھ مختلف واقعات ہوئے، کہیں کسی نے تعزیت کی تو کہیں احتجاج ہوا اور کہیں لوگوں کے لیے تفریح کے مواقع بھی دستیاب ہوئے۔

یہاں ہم نے پچھلے ہفتے کے چند واقعات کی تصویری جھلکیاں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

26 مئی 2016 کو لی گئی اس تصویر میں پیرو کا ایک 80 سالہ شخص تصویر کھنچوانے کے بعد ٹِپ طلب کر رہا ہے—۔فوٹو/ اے پی

26 مئی 2016 کو لی گئی اس تصویر میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ایک افسر ہندوستانی صدر پرناب مکھرجی کے دورہ چین کے موقع پر استقبالیہ تقریب سے قبل ایک گارڈ کی ٹوپی درست کر رہے ہیں—۔فائل فوٹو/ اے پی

27 مئی 2016 کو لی گئی اس تصویر میں امریکی صدر براک اوباما (دائیں) اور جاپانی صدر شانزو ایب (بائیں) دنیا کے پہلے ایٹم بم کے نتیجے میں تباہ ہونے والے جاپانی شہر ہیروشیما میں ہلاک ہونے والے افراد کی یادگار کے قریب کھڑے ہیں—۔فائل فوٹو/ اے پی

25 مئی 2016 کو لی گئی اس تصویر میں ہندوستان کے شہر ممبئی میں واقع بمبئے اسٹاک ایکس چینج کی عمارت کے اوپر ایک پرندہ محوِ پرواز ہے، پس منظر میں دیگر عمارتیں بھی واضح ہیں—۔فوٹو/  اے پی

21 مئی 2016 کو لی گئی اس تصویر میں نقاب پوش مظاہرین چلی میں حکومت مخالف مظاہرے کے دوران ایک نذرآتش کی گئی فارمیسی کے قریب کھڑی پولیس کی واٹر کینن پر پتھراؤ کر رہے ہیں—۔فوٹو/ اے پی

29 مئی کو لی گئی اس تصویر میں میکسیکو میں جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے سرگرم کارکنوں کی پولیس سے جھڑپ کا ایک منظر، مطاہرین کا مطالبہ ہے کہ بل فائٹنگ پر پابندی عائد کی جائے—۔فوٹو/ اے پی

28 مئی 2016 کولی گئی اس تصویر میں برازیل میں ایک ماڈل ریمپ پر واک کرتے ہوئے، برازیل کو ان دنوں زکا وائرس کی وجہ سے عالمی برادری کی تنقید کا سامنا ہے—۔فوٹو/ اے پی

28 مئی 2016 کو لی گئی اس تصویر میں جنوبی چین میں واقع وانڈا مال کا ایک گارڈ  مال کا دروازہ کھول رہا ہے، جہاں متعدد لوگ اندر آنے کو بے تاب ہیں—۔فوٹو/ اے پی

26 مئی 2016 کو لی گئی اس تصویر میں جاپان میں ایک مظاہرے کے شرکاء کا عکس شیشے میں دیکھا جاسکتا ہے، قریب ہی ایک سیکیورٹی اہلکار کھڑا ہے—۔فوٹو/ اے پی

24 مئی 2016 کو لی گئی اس تصویر میں کیوبا میں ایک حجام ، اپنے گھر کی سیڑھیوں کے نیچے واقع دکان میں گاہک کے بال کاٹنے میں مصروف ہے—فوٹو/ اے پی

28 مئی 2016 کو لی گئی اس تصویر میں چین میں واقع وانڈا کلچرل ٹوارزم سٹی میں موجود اِن ڈور اوشین پارک میں لوگ سمندری زندگی کو دیکھ کر محظوظ ہورہے ہیں—۔فوٹو/ اے پی