عامر خان بہت جلد ٹیلیویژن پر پہلی بار کسی ڈرامے میں کام کرتے نظر آسکتے ہیں۔

عامر خان اس سے پہلے ایک رئیلٹی شو کی میزبانی تو کرچکے ہیں مگر انہوں نے کبھی کسی ڈراما سیریز میں کام نہیں کیا گیا۔

تاہم ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ میں عندیہ دیا گیا ہے کہ عامر خان انیل کپور کے ڈرامے 24 کے دوسرے سیزن میں کام کرتے نظر آسکتے ہیں۔

ٹی وی چینیل کلر کے ذرائع کے مطابق " عامر خان ڈراما 24 کے پرزور حامیوں میں سے ایک ہیں، وہ جون کے پہلے ہفتے میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انیل کپور کے ساتھ شو کو لانچ کریں گے"۔

ذرائع نے بتایا کہ لانچ سے ہٹ کر انیل کپور کی خواہش ہے کہ عامر خان اس ڈرامے میں مختصر کردار میں کام کریں " اس حوالے سے بات چیت جاری ہے اور عامر نے دلچسپی بھی ظاہر کی ہے، تاہم مسٹر پرفیکٹ ہر پہلو کا جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے، اگر انہوں نے کام یا تو یہ ڈراما پہلے سے زیادہ بڑا ہوجائے گا"۔

انیل کپور اور عامر خان 1999 کی فلم من کے بعد سے ایک دوسرے کے قریب ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں