یونس، مصباح سرفہرست بلے بازوں میں شامل

پاکستان ٹیم ٹیسٹ میں بدستور تیسرے نمبر پر موجود ہے—فوٹو: اے پی
پاکستان ٹیم ٹیسٹ میں بدستور تیسرے نمبر پر موجود ہے—فوٹو: اے پی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ درجہ بندی میں پاکستان کے کپتان مصباح، یونس اور یاسر شاہ سرفہرست دس کھلاڑیوں میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق ٹیسٹ میں انگلینڈ کے باؤلر اینڈرسن نے پہلی دفعہ سرفہرست پوزیشن اپنے نام کی ہے۔

ٹیموں کی نئی رینکنگ

ٹیموں کی تازہ درجہ بندی میں آسٹریلیا بدستور پہلے، ہندوستان دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ ٹیم، سری لنکا کے خلاف سیریز میں بہترین کارکردگی کے باوجود چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

نیوزی لینڈ کا نمبر 5 ہے جبکہ گزشتہ سال ہندوستان اور رواں سال انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم چھٹے نمبر پر براجمان ہے۔ سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں اور بنگلہ دیش 9 نمبر پر موجود ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ کے بلے بازوں کی درجہ بندی میں پاکستان کے تجربہ بلےباز یونس خان اور مصباح الحق نے اپنی گزشتہ پوزیشن برقرار رکھی ہے تازہ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ سرفہرست ہیں جبکہ انگلینڈ کے جوروٹ دوسرے، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن تیسرے اور ہاشم آملہ چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

یونس خان ٹیسٹ کی درجہ بندی میں 5 ویں، اے بی ڈی ولیئرز 6آسٹریلیا کے ایڈم ووگس ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے آٹھویں پوزیشن کو سنبھال لیا ہے اور سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھیوزکی 9 ویں پوزیشن ہے اور مصباح الحق دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

اسد شفیق بھی اپنی 12 ویں پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں، ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد 18، ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی 20 اور تجربہ کار بلے باز محمدحفیظ کا 22 واں نمبر ہے۔

سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ میں بہترین کارکردگی کی بدولت جیمز اینڈرسن نے کیریئر میں پہلی مرتبہ باؤلنگ میں سرفہرست پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ اسٹورٹ براڈ کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، دوسرے نمبر پر ہندوستان کے ایشون موجود ہیں۔

پاکستان کے یاسر شاہ اپنی چوتھی پوزیشن پر برقرار ہیں ان کے علاہ قومی ٹیم کا کوئی اورکھلاڑی سرفہرست دس باؤلرز میں شامل نہیں ہے۔

جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین 5 ویں، ہندوستان کے رویندراجدیجا چھٹے، نیوزی لیند کے ٹرینٹ بولٹ ساتویں، آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ آٹھویں اور جنوبی افریقہ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے باہر ہونے والے مورنے مورکل کا 9 نمبر ہے جبکہ ورنن فلینڈر سرفہرست دسویں کھلاڑی ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں