کوپا امریکا میں شکست پر میسی ریٹائر

کوپا امریکا میں شکست پر میسی ریٹائر

نیو جرسی: کوپا امریکا کپ کے فائنل میں چلی نے ایک بار پھر ارجنٹینا کو شکست دے کر اپنے اعزاز کامیابی سے دفاع کیا اور اس شکست کے ساتھ ہی شہرہ آفاق کھلاڑی میسی نے بین الاقوامی فٹ بال سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔

میچ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا جس کے بعد پینالٹی شوٹ آؤٹ پر چلی نے 4-0 سے فتح اپنے نام کی۔

پینالٹی ضائع کرنے والے ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے میچ کے فوراً بعد عالمی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

29 سالہ میسی نے ارجنٹینا کی جانب سے 112 میچ کھیلے اور ریکارڈ 55 گول کرکے قومی ریکارڈ بنا لیا۔

میسی کے کیریئر کے آخری بین الاقوامی میچ کی تصاویرملاحظہ کیجیے۔

فائنل سے قبل ارجنٹینا ٹیم گزشتہ سال کی شکست کا بدلہ لینے کے لیے پرعزم تھی—فوٹو: اے ایف پی

میسی نے کوپا امریکا کے کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کیجانب سے سب سے زیادہ 55 گول کرنا کاریکارڈ بنایا تھا—فوٹو: رائٹرز

فائنل میں پنالٹی شوٹ سے قبل میسی ٹیم کی جانب سے کوئی گول نہ ہونے پر افسردہ نظر آئے—فوٹو:اے ایف پی

چلی کے گونزالو جارا اور میسی گیند کے حصول میں مصروف ہیں—فوٹو: اے ایف پی

میسی اپنے مخصوص انداز میں گیند کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں تاہم دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں کوئی گول کرنے میں ناکام رہیں—فوٹو: اے ایف پی

اپنے آخری میچ میں ٹیم کو جیت دلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی

گونزالو جارا گیند کو حاصل کرنے کے لیے میسی کو دھکیل رہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی

کوپا امریکا کے فائنل میں چلی کے ہاتھوں مسلسل دوسری دفعہ شکست کے بعد افسردگی کے عالم میں میدان پر بیٹھے ہوئے ہیں—فوٹو: اے پی

چلی نے پنالٹی شوٹ پر ارجنٹینا کو 2-4 سے شکست دے دی—فوٹو: اے ایف پی

چلی کے کھلاڑی اعزاز کے دفاع میں کامیابی کے بعد جشن مناتے ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

میسی کوپا امریکا کے فائنل میں چلی کے خالف پنالٹی پر گول کرنے میں ناکام رہے—فوٹو: رائٹرز

میسی ٹیم کی شکست سے دلبرداشتہ ہو کر میدان سے باہر آرہے ہیں—فوٹو: رائٹرز

میسی کو رنر اپ میڈل پہنایا گیا—فوٹو: رائٹرز

چلی نے مسلسل دوسری دفعہ کوپا امریکا جیت لیا—فوٹو: اے ایف پی

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔