کوپا امریکا کپ کے فائنل میں چلی کے ہاتھوں ارجنٹینا کی شکست کے بعد عالمی شہرت یافتہ اسٹار لیونل میسی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے پوری دنیا کو حیران کردیا۔

یہ ارجنٹینا کی کسی بھی ایسے فائنل میں مسلسل چوتھی شکست ہے جس میں میسی شریک ہوئے ہوں۔

میچ کے بعد میسی نے کہا کہ میں جو کر سکتا تھا وہ سب کیا، میں چار فائنلز میں پہنچا اور چیمپیئن نہ بننا انتہائی تکلیف دہ ہے۔ یہ میرے اور ٹیم کیلئے بہت سخت لمحات ہیں اور یہ کہنا مشکل ہے لیکن ارجنٹینا کی ٹیم کے ساتھ اب رفاقت کا خاتمہ ہوا۔

میسی کے 11 سالہ انٹرنیشنل کیریئر کی جھلکیاں۔

میچ کے دوسرے ہاف میں متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے میدان میں آنے والے لیونل میسی کو 2005 میں ہونے والے میچ میں میدان میں آنے کے 30 سیکنڈ بعد ہی لال کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ فوٹو اے ایف پی

2006 میں 19 سالہ میسی نے ورلڈ کپ ڈیبیو کیا۔ فوٹو رائٹرز

میسی نے اپنا پہلا کوپا امریکا کپ فائنل 2007 میں کھیلا تھا جب انہیں برازیل کے ہاتھوں 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ فوٹو رائٹرز

2011 میں میسی کو قیادت کی ذمے داریاں سونپ دی گئیں۔ فوٹو اے ایف پی

میسی نے اپنی ٹیم کو 2014 کے ورلڈ کپ فائنل میں پہنچایا جہاں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انہیں جرمنی کے ہاتھوں 1-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ فوٹو اے ایف پی

کوپا امریکا کپ کے سیمی فائنل میں گول کر کے میسی ارجنٹینا کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے تھے۔ فوٹو اے ایف پی

ارجنٹینا کو کوئی بھی فائنل نہ جتوانے پر دلبرداشتہ لیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیرباد کہہ دیا۔ فوٹو اے ایف پی

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں