معروف قوال امجد صابری کے بیہمانہ قتل پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔ ان سے عقیدت رکھنے والا ہر شخص اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ ان کی تعزیت میں شریک تھے۔

امجد صابری اس ملک کا ایک بہت بڑا سرمایہ تھے۔ ان کی زندگی کی تمام تر کاوشوں اور خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کراچی کے علاقے کورنگی کے مکینوں نے امجد صابری کی یاد میں دیوارِ قدردانی بنا ڈالی۔

ان کا کہنا تھا کہ امجد صابری کی سماجی خدمات، نبی پاک ﷺ محبت صحابہ کرام اور اولیا عزام سے عقیدت و تعلیمات کو اپنی قوالی کے ذریعے اجاگر کرنا اور انکی محبت کو لوگوں کے دلوں میں گھر کرنا اس بات کی وجہ ہے کہ آج ہم ان کی تصاویر بنا کر ان کی یاد کو تازہ کر رہے ہیں۔

شہریوں نے ساتھ ہی حکومت سے اپیل کی امجد صابری کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور ساتھ ہی ہمارے ملک کی عوام اور تمام مشہورو معروف شخصیات کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

تبصرے (0) بند ہیں