ترکی ایک مرتبہ پھر دھماکوں سے گونج اٹھا

29 جون 2016

ترکی کے شہر استنبول کے کمال اتاترک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 3 خودکش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک جبکہ 150 زخمی ہوگئے۔

اس واقعے کے بعد شہر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ایئرپورٹ کو دھماکوں کے بعد سیل کردیا گیا جبکہ پروازوں کا رخ بھی موڑ دیا گیا۔

ترک صدر طیب اردگان نے کہا کہ ایئرپورٹ پر دھماکوں کا مقصد معصوم عوام کو قتل کرکے ملک کو نقصان پہنچانا ہے دوسری جانب ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے اسے داعش کی کارروائی قرار دیا۔

لوگ حملے میں اپنے پیاروں کو کھونے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے — فوٹو/ اے ایف پی

ترک پولیس اہلکار ایئرپورٹ کے داخلی دروازے پر موجود ہیں — فوٹو/ اے ایف پی

پولیس اہلکار ایئرپورٹ سیکیورٹی کے لیے کیمروں پر نظر رکھے ہوئے ہے — فوٹو/ اے ایف پی

ترک وزیراعظم بن علی یلدرم حملے کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے— فوٹو/ رائٹرز

جہاز کا عملہ ایئرپورٹ پر حملے کے بعد ایئرپورٹ سے باہر جارہا ہے — فوٹو/ اے پی

حملے میں اپنے پیاروں سے جدا ہونے والے لوگ غم کا اظہار کرتے ہوئے — فوٹو/ اے ایف پی

ایئرپورٹ حملے کے بعد مسافر ایک دوسرے کو حوصلہ دیتے نظر آئے — فوٹو/ اے ایف پی

ترک پولیس افسرمسافروں کی رہنمائی کرتے ہوئے —فوٹو/ اے ایف پی

دھماکوں کے بعد ایئرپورٹ کو سیل کردیا گیا جبکہ پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا ،مسافر ایئرپورٹ پر پھنس گئے— فوٹو/ اے پی

دھماکوں سے ایئرپورٹ کو کافی نقصان پہنچا— فوٹو/ رائٹرز

استنبول ایئرپورٹ پر دھماکے کے بعد مسافر داخلی دروازے کے قریب موجود ہیں— فوٹو/ اے ایف پی

استنبول کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے داخلی راستے پر حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد خود کو دھماکے سے اڑایا تھا— فوٹو/ اے ایف پی

استبول کےکمال اتاترک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھماکوں کے بعد مسافر پریشان پیٹھے ہیں— فوٹو/ اے پی

دھماکے کے بعد ائیرپورٹ کا عملہ ٹوٹے ہوئے شیشوں کی صفائی کررہا ہے — فوٹو/ رائٹرز

ایئرپورٹ پر لوگ ایک خاتون کو تسلی دے رہے ہیں جنہوں نے اس واقعے میں اپنے رشتہ دار کو کھو دیا — فوٹو/ اے ایف پی

دھماکے کے بعد عمارت کے شیشے زمین پر بکھرےہوئے  ہیں — فوٹو/ اے ایف پی