فیس بک نے 'لائیک' بٹن بدل دیا

29 جون 2016
— فوٹو بشکریہ فیس بک
— فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک نے فروری میں اپنے صارفین کے لیے ایموجیز پر مشتمل لائیک بٹن متعارف کرایا تھا مگر اب یہ سائٹ اپنے اصل 'لائیک' بٹن کے ری ڈیزائن کرانے والی ہے۔

جی ہاں فیس بک کا لائیک بٹن یعنی وہی مقبول عام نیلے رنگ کا آئیکون جو دنیا بھر کی ویب سائٹس کے کروڑوں پیجز پر ملتا ہے، نے اب اپنی شکل بدل لی ہے۔

جی ہاں فیس بک نے اپنے آئیکون یا بٹن کو ری ڈیزائن کرکے متعارف کرا دیا ہے اور اس میں سے اپنی کمپنی کے لوگو کو ختم کرکے انگوٹھے کو رہنے دیا ہے۔

فیس بک کے مطابق ہمارا خیال ہے کہ بیشتر افراد انگوٹھے کے آئیکون کو لائیک بٹن کے طور پر پہچان سکین گے تو اسی لیے ہم نے یہ تبدیلی متعارف کرائی ہے۔

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ اس معمولی سی تبدیلی کے نتیجے میں لائیکس کی شرح میں 6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب ہم نے اپنے اس بٹن سے فیس بک کے f لوگوں کو بدل کر انگوٹھے کو مستقل لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد فیس بک کے سوشل پلگ ان بٹنز انہیں صارفین کے لیے زیادہ بہتر بنانا ہے۔

فیس بک نے تو اب شیئر، فالو اور سیو ٹو فیس بک کے بٹن بھی متعارف کرا دیئے ہیں تاکہ صارفین لائیک، شیئر کررنے کے ساتھ ان مضامین کو بعد میں پڑھنے کے لیے محفوظ بھی کرسکیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں