دلیپ کمار نے کیا دوستوں کیلئے افطاری کا اہتمام

30 جون 2016
بولی وڈ اداکار دلیپ کمار اپنی اہلیہ سائرہ بانو کے ہمراہ — فوٹو بشکریہ/ ٹوئٹر
بولی وڈ اداکار دلیپ کمار اپنی اہلیہ سائرہ بانو کے ہمراہ — فوٹو بشکریہ/ ٹوئٹر

ممبئی: بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار نے ماہ رمضان کی مناسبت سے ممبئی میں اپنے گھر پر دوست احباب کے لیے افطاری کا اہتمام کیا اور اس حوالے سے ویڈیو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

دلیپ کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ سفید رنگ کے لباس میں نظر آرہے ہیں جبکہ مہمان اور ان کے گھریلو ملازمین افطاری کر رہے ہیں۔

دلیپ نے اس کے ساتھ ساتھ مداحوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد بھی دی۔

ایک اور پیغام میں ان کا کہنا تھا ’ اللہ امن اور خوشحالی لائے، آئیں تمام انسانیت کے لیے دعا کریں‘۔

93 سالہ دلیپ کمار کا اصل نام محمد یوسف خان ہے جنہوں نے 1966 میں اداکارہ سائرہ بانو سے شادی کی۔

دلیپ کمار کی کامیاب فلموں میں ’رام اور شام‘، ’مغل اعظم‘، ’گنگا جمنا‘ اور ’دیوداس‘ شامل ہیں۔ ان کی آخری فلم ’قلع‘ 1998 میں ریلیز ہوئی تھی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں