’عرفان خان کو اسلام کے بارے میں کچھ علم نہیں‘

01 جولائ 2016
بولی وڈ اداکار عرفان خان —
بولی وڈ اداکار عرفان خان —

ممبئی: بولی وڈ اداکار عرفان خان نے مسلمانوں کے عقائد پر تنقید اور مذہبی جذبات کو مجروح کرکے ایک نیا تنازع کھڑا کردیا۔

انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق عرفان خان نے جے پور میں اپنی فلم ’مداری‘ کی تشہیر کے دوران مسلمانوں کے رمضان اور محرم منانے کے عقائد پر تنقید کی۔

عرفان کا کہنا تھا ’رمضان میں روزے رکھنے کے بجائے لوگوں کو خود پر قابو کرنا آنا چاہیے، محرم کے دوران قربانی کے نام پر جانوروں کو ذبح کیا جاتا ہے، ہم مسلمانوں نے محرم کا مذاق بنالیا ہے، اس ماہ میں غم منانا چاہیے اور ہم کیا کرتے ہیں؟ جلوس نکالنا شروع کردیتے ہیں‘۔

شاید عرفان خان یہ نہیں جانتے کہ قربانی 'محرم' میں نہیں 'عید الاضحیٰ' پر کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: صبا قمر کی بولی وڈ ڈیبیو فلم ’ہندی میڈیم‘

اداکار نے دہشت گردی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مسلمان دہشت گردی پر خاموش کیوں ہیں؟ لوگوں کو اس حوالے سے سیاست دانوں سے بھی سوال کرنا چاہیے‘۔

عرفان کی اس تنقید کے بعد جماعتِ علمائے ہند کے ریاستی سیکرٹری مولانہ عبدل واحد نے اداکار کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ مسلمانوں کے مذہبی عقائد پر توجہ دینے کے بجائے اپنے کیرئیر پر فوکس کریں۔

ان کا کہنا تھا ’بہتر ہے عرفان اپنے فلمی کیرئیر پر توجہ دیں اور ہمارے مذہب کے حوالے سے بیانات دینا بند کریں، وہ یہ سب صرف اپنی آنے والی فلم کی تشہیر کے لیے کر رہے ہیں‘۔

دوسری جانب جے پور کے قاضی شیر قاضی خالد عثمانی کا کہنا تھا کہ ’عرفان کو اپنا منہ بند رکھنا چاہیے کیوں کہ انہیں مذہب اسلام کے بارے میں کچھ علم نہیں‘۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

حافظ Jul 01, 2016 03:24pm
الفاظ کا انتخاب غلط ہو سکتا ہے، جو وہ کہنا چاہتے ہیں وہ غور طلب ہے۔
Riz Jul 02, 2016 08:21am
Well Said .....