اسلام آباد: 'باکمال لوگ، لاجواب سروس' کا نعرہ لگانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے کھانے کا نیا مینیو متعارف کروادیا ہے جو دیکھنے میں نہایت ہی لذیذ معلوم ہوتا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے اپنی تمام پروازوں کے لیے نیا مینیو متعارف کروایا ہے، جس میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل بزنس کلاس اور اکانومی کلاس شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کو پبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے کا بل منظور
فوٹو/ بشکریہ حسیب بھٹی—۔
فوٹو/ بشکریہ حسیب بھٹی—۔

فوٹو/ بشکریہ حسیب بھٹی—۔
فوٹو/ بشکریہ حسیب بھٹی—۔

پی آئی اے کے فوڈ سروسز ڈپارٹمنٹ کے شیفس نے مینیو میں چکن، مٹن اور مچھلی سے بنے کچھ نئے پکوانوں کا بھی اضافہ کیا ہے، جس کے ساتھ ہلکے پھلکے میٹھے اور نمکین کھانے بھی شامل کیے گئے ہیں۔

فوٹو/ بشکریہ حسیب بھٹی—۔
فوٹو/ بشکریہ حسیب بھٹی—۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ائیرویز کے نام سے نئی ائیر لائن رجسٹرڈ

واضح رہے کہ قومی ایئرلائن کچھ عرصے بعد اپنا مینیو تبدیل کرتی رہتی ہے، تاہم یہ نیا مینیو ایئرلائن صارفین کی جانب سے فیڈ بیک کے تناظر میں ترتیب دیا گیا ہے، جس میں تازہ کھانے، نئے ذائقے اور پریزنٹیشن پر زیادہ زور دیا گیا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں