ماسکو: روس کا ایک آگ بھجانے والا فائر فائٹنگ طیارہ سربیا کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے دوران لاپتہ ہوگیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق طیارے میں 10 افراد سوار تھے۔

ایمرجنسی سروسز کی وزارت کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق صبح ساڑھے 6 بجے کے قریب طیارے سے رابطہ منقطع ہوگیا، جس میں عملے کے 10 افراد سوار تھے۔

مزید کہا گیا کہ طیارے کی تلاش اور ریسکیو کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ 5 طیاروں اور 2 ہیلی کاپٹروں کے ساتھ ساتھ 100 ریسکیو اہلکار بھی علاقے میں بھیجے گئے ہیں۔

روس کی سرکاری نیوز ایجنسی تاس (TASS) کے مطابق جہاز نے 2 بجکر 30 منٹ پر اڑان بھری جو 3 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا کہ اس دوران وہ لاپتہ ہوگیا۔

ایمرجنسی سروسز کے ایک ذرائع نے بتایا کہ طیارہ اُس علاقے میں لاپتہ ہوا، جہاں پہنچنا کافی مشکل ہے اور آگ لگنے کی وجہ سے وہاں بہت زیادہ دھواں ہے۔

روس میں ہر سال ہی جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

حکام کے مطابق 3 ہزار 3 سو کے قریب فائر فائٹرز، 39 ہزار ہیکٹرز (96 ہزار ایکڑز) پر مشتمل علاقے میں لگی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں