2024 اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کا امکان

01 جولائ 2016
2024 اولمپکس کیلئے پیرس، لاس اینجلس اور بودا پیسٹ کے ساتھ ساتھ رقم بھی بولی لگائے گا۔
2024 اولمپکس کیلئے پیرس، لاس اینجلس اور بودا پیسٹ کے ساتھ ساتھ رقم بھی بولی لگائے گا۔

کرکٹ کی اولمپک میں شرکت کے امکانات روشن ہو گئے ہیں اور اگر اولمپک 2024 کی بولی روم جیتنے میں کامیاب رہتا ہے تو اس اولمپک میں کرکٹ بھی شریک ہو گا۔

2024 اولمپکس کیلئے پیرس، لاس اینجلس اور بودا پیسٹ کے ساتھ ساتھ روم بھی بولی لگائے گا اور نئے ضابطوں کے مطابق اس کے پاس پانچ کھیلوں کا اجافہ کرنے کی اجازت ہو گی۔

فیڈریزیون کرکٹ اٹالیانہ(ایف سی آئی) کے صدر سیمون گمبینو نے کہا کہ اگر روم اولمپکس کی میزبانی کرتا ہے تو کرکٹ کو شامل کیا جائے گا۔ انتظامی کمیٹی نے ہم سے پختہ عزم کیا ہے۔

یہ خبر ایڈن برگ میں ہونے والے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں سامنے آئی۔

اگر روم ان گیمز کی میزبانی کرتا ہے تو کرکٹ کے مقابلے ممکنہ طور پر بولوگنا میں ہوں گے۔ اسی شہر نے 2010 میں ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن فور کے میچز کی میزبانی کی تھی۔ اس شہر میں ٹرف پچز تو دستیاب نہیں لیکن بولی میں کامیابی کی صورت میں اس مسئلے کو حل کر لیا جائے گا۔

اس مقابلے میں زیادہ سے زیادہ 16 ٹیمیں شرکت سکیں اولمپک کے ضابطوں کے مطابق محض 12 ٹیموں کی شرکت کا امکان ہے۔

اگر 12 ٹیمیں شامل ہوتی ہیں تو یورپ سے تین، ایشیا سے تین، دو یا تین امریکا اور کیریبیئن جبکہ دو یا تین کی جنوبی بحرالکاہل سے شرکت کا امکان ہے۔

ایسا ہونے کی صورت میں انگلینڈ سمیت دنیا کے چند اہم ملک شاید ان مقابلوں میں شرکت نہ کر سکیں کیونکہ اولمپک قوانین کے تحت انگلینڈ کا شمار متحدہ سلطنت برطانیہ میں ہوتا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں