اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پن بجلی کے منصوبے متعلقہ صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو دینے کی منظوری دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ہوا، جس میں کئی اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے بدر گیس فیلڈ سے 9.5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس، ایس این جی پی ایل کو دینے اور بن قاسم کول پاور پلانٹ کے لیے 10 ارب 40 کروڑ روپے کی گارنٹی جاری کرنے کی منظوری دیدی، یہ گارنٹی بن قاسم پاور پلانٹ کے لیے کوئلے کی درآمد کی لیے جاری کی گئی۔

ای سی سی نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کیلئے بینکوں سے لین دین پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی موجودہ 0.4 فیصد کی شرح کی مدت کو 31 جولائی تک برقرار رکھنے کی منظوری بھی دی، یاد رہے کہ یہ مدت 30 جون کو ختم ہوگئی تھی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں