نابینا والد کی مدد کرتی معصوم بیٹی

اپ ڈیٹ 02 جولائ 2016
5 سالہ جینی اپنے نابینا والد نیلسن کے ساتھ کھڑی ہیں—فوٹو: رھوبی کیپیونس  (فیس بک)
5 سالہ جینی اپنے نابینا والد نیلسن کے ساتھ کھڑی ہیں—فوٹو: رھوبی کیپیونس (فیس بک)

منیلا: 5 سالہ فلپائنی بچی جینی کی اپنے نابینا والد کو ناریل کے باغات تک پہنچانے کی 3 منٹ کی ویڈیو سماجی میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں جینی کو اپنے نابینا والد پیپے نیلسن کو ناریل کے باغات کے ارد گرد ایک چھوٹی سے لاٹھی پکڑے رہنمائی کرتے دکھایا گیا ہے، جس میں انھیں اپنے والد کو ناریل کے درختوں کی طرف جانے والے لوگوں سے بچتے ہوئے دوپہر کے کھانے کی طرف لے جاتے ہوئے اور پانی اور کھانا دینے میں ان کی مدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

نیلسن اپنی معصوم بیٹی کی مدد سے روزانہ 3 سو پسو (6 ڈالر) کمانے کے لیے 60 درختوں پر چڑھتا ہے جس کے بعد وہ اپنے بچوں کے لیے کھانے کا سبب کرتا ہے۔

سماجی میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو مقامی خاتون رھوبی کیپیونس نے 10 جون کو اپنے فیس بک پر جاری کیا تھا اب تک اس سے 25 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ مقامی اور بین الاقوامی میڈیا میں اس ویڈیو کو نشر کیا جاچکا ہے۔

اس ویڈیو کو دیکھنے والوں نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خیراتی اداروں کو اس خاندان تک رسائی پر زور دیا تھا۔

اے بی ایس-سی بی این فاؤنڈیشن نامی ایک این جی او نے باپ بیٹی دونوں سے ملاقات کی اور انھیں منیلا کے اسپتال پہنچادیا جہاں نیلسن کی آنکھوں کا علاج کیا جا رہا ہے جبکہ جینی اور ان کو جلد ہی مناسب مقام پر منتقل کردیا جائے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں