ریاض: سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث وہاں عید الفطر 6 جولائی بروز بدھ کو ہوگی۔

سعودی حکومت کے سرکاری اعلان کے مطابق سعودی اعلیٰ عدالتی کونسل کو شوال کا چاند نظر آنے کی شہاتیں نہیں ملیں، لہٰذا سعودی عرب میں رمضان المبارک کے پورے 30 روزے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بروز منگل کو لاہور میں ہوگا جس میں شوال کا چاند نظر آنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات اور ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ منگل کو پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

اگر یہ پیش گوئی درست ثابت ہوئی سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک اور پاکستان میں عید الفطر ایک ہی روز منائی جائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں