پاکستانی ٹیم لارڈز کی 'لارڈ'

پاکستانی ٹیم لارڈز کی 'لارڈ'

پاکستان نے یاسر شاہ کی شاندار باؤلنگ کی بدولت انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 75 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کر لی۔

میچ کے چوتھے دن کا تصویری احوال پیش خدمت ہے۔

283 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کو پہلا نقصان کپتان ایلسٹر کک کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ فوٹو رائٹرز

انگلش بیٹنگ لائن کی تباہی کی بنیاد راحت علی نے ڈالی جنہوں نے ابتدائی تینوں بلے بازوں کو آؤٹ کر کے جیت کی راہ ہموار کی۔ فوٹو رائٹرز

لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کا ایک خوبصورت منظر۔ فوٹو رائٹرز

گیری بیلنس 43 رنز کی اننگ کھیل کر وکٹ پر مکمل سیٹ نظر آ رہے تھے لیکن یاسر کی خوبصورت لیگ اسپن پر وہ اپنی وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے۔ فوٹو رائٹرز

جونی بیئراسٹو نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49 رنز بنائے اور کرس ووکس کے ساتھ ساتویں وکٹ کیلئے 56 رنز جوڑے۔ فوٹو رائٹرز

وہاب ریاض نے چائے کے وقفے کے بعد انتہائی شاندار اسپیل کرتے ہوئے عمدہ ریورس سوئنگ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا لیکن بدقسمتی سے وہ اس اسپیل میں وکٹ لینے سے محروم رہے۔ فوٹو اے ایف پی

جونی بیئراسٹو آؤٹ ہونے پر مایوس نظر آ رہے ہیں۔ فوٹو رائٹرز

اسٹورٹ براڈ کے باؤلڈ ہونے کا منظر۔ فوٹو رائٹرز

یاسر شاہ کی گیند پر کرس ووکس کے کیچ آؤٹ ہونے کا منظر۔ فوٹو رائٹرز

محمد عامر نے جیک بال کی وکٹیں بکھیر کر پاکستان کو میچ میں کامیابی دلانے کے ساتھ ساتھ چھ سال بعد ٹیسٹ کرکت میں واپسی کو بھی یادگار بنا لیا۔ فوٹو رائٹرز

میچ میں فتح کے بعد قومی ٹیم انوکھے انداز میں فتح کا جشن مناتے ہوئے سیلیوٹ کر کے پاک فوج کے تربیت کاروں کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔ فوٹو رائٹرز

میچ میں دس وکٹیں لینے والے یاسر شاہ کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ فوٹو رائٹرز

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریزا کا دوسرا ٹیسٹ میچ 22 جولائی سے مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔