کشمیر میں مسلسل 14 ویں روز کرفیو

کشمیر میں مسلسل 14 ویں روز کرفیو

سری نگر: ہندوستانی فوج نے 8 جولائی کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کررکھا ہے اور اب تک 14 روز میں 50 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں اکثریت نوجوانوں کی ہے۔

مظاہروں کے 14 ویں روز ایک نوجوان ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

ہندوستانی پارلیمنٹ میں کانگریس کے رہنما جیوترادتیا مادھوراؤ سِندیا نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ’رائے شماری‘ کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے آزاد کشمیر میں ایک تقریر کے دوران کہا کہ ہمیں اس دن کا انتظار ہے جب کشمیر آزاد ہوگا۔

ہندوستانی فوج اور پولیس نے 8 جولائی سے کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے—فوٹو: اے پی

کرفیو کے دوران ہلاک ہونے والوں میں اکثریت کشمیری نوجوانوں کی ہے—فوٹو:اے ایف پی

کشمیر میں جمعے کے روز ایک نوجوان ہلاک اور دو کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچادیا گیا—فوٹو: اے ایف پی

حزب المجاہدی کے نوجوان کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد کشمیر میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے—فوٹو: رائٹرز

مقبوضہ کشمیر نے جمعہ کی نماز کے بعد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا—فوٹو: رائٹرز

جھڑپوں کے دوران 13 روز میں اب تک 3600 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں—فوٹو: اے ایف پی

کشمیریوں نے مظاہروں کے دوران لوگوں ہلاکتیں بند کرنے کا مطالبہ کیا—فوٹو: اے پی

کرفیو نافذ رہنے سے وادی میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت کا سامنا ہے—فوٹو: اے پی

ہندوستانی فوج نے کشمیر میں لوگوں کوکرفیومیں نرمی کرنے سے انکار کردیا—فوٹو: اے ایف پی

ہڑتال کے دوران دفاتر اور تجارتی مراکز بند ہیں—فوٹو: اے پی

مظاہرین نے پاکستان کا جھنڈا لئے سخت احتجاج کیا—فوٹو: اے پی