کابل میں خودکش دھماکا

اپ ڈیٹ 23 جولائ 2016

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش دھماکے میں 61افراد ہلاک جبکہ207 افراد زخمی ہو گئے،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہزارہ برادری کی جانب سے کیے جانے والے احتجاجی مظاہرے میں خود کش حملہ کیا گیا، افغان وزارت صحت نے61 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے.

مزید پڑھیں : افغانستان: داعش کے خود کش دھماکے میں 61 ہلاک

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق کابل میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد اربوں ڈالر کے پاور پروجیکٹ کے مجوزہ روٹ کے خلاف مظاہرے کیلئے اکھٹے ہوئے تھے اور اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی۔

کابل میں خود دھماکے میں زخمی ہونے درجنوں افراد ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں — اے پی فوٹو

افغان سیکیورٹی اہلکار خودکش حملے کے مقام پر پہنچنے کے بعد شواہد تلاش کررہے ہیں — اے ایف پی فوٹو

خود کش حملے پر مشتعل افراد ایک پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے — اے ایف پی فوٹو

کابل میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد ایک شخص ایک ہسپتال کے باہر کسی پیارے کا سوگ مناتے ہوئے — رائٹرز فوٹو

خودکش دھماکے کے مقام پر ایک خاتون روتے ہوئے — رائٹرز فوٹو

دھماکے کے بعد جائے وقوع پر کام کرنے والے امدادی ورکرز — اے پی فوٹو

کابل میں ہونے والے خود کش دھماکے کے بعد ایک دیوار پر خون سے لتھڑے ہاتھ کا نشان دیکھا جاسکتا ہے جبکہ کھڑکی بھی ٹوٹی ہوئی ہے — اے پی فوٹو

خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی آمد پر افغان مظاہرین کا پتھراؤ — اے ایف پی فوٹو