انڈین سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم کابلی نے رواں سال ریلیز کے لیے پہلے روز سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

جی ہاں کابلی نے ریلیز کے پہلے روز 48 کروڑ انڈین روپے کما کر سلمان خان کی فلم سلطان کو پیچھے چھوڑ دیا جس نے پہلے روز 36.5 کروڑ انڈین روپوں کا بزنس کیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کابلی کے حوالے سے ناقدین نے کچھ زیادہ اچھی رائے نہیں دی مگر رجنی کانت کی اسٹار پاور اور تین زبانوں میں ریلیز کیے جانے نے بظاہر لوگوں کو اپنی جانب کھینچا ہے۔

یہ فلم تامل، تیلگو اور ہندی زبانوں میں ریلیز کے لیے پیش کی گئی اور اس نے سب سے زیادہ بزنس بھی تامل ناڈو میں کیا جہاں یہ 21.5 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی۔

دوسری جانب سلمان خان کی فلم سلطان تیزی سے انڈیا میں 300 کروڑ روپے کمانے کی جانب بڑھ رہی ہے۔

عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جانے والی متعدد ریکارڈز توڑ چکی ہے اور ابھی بھی اچھا بزنس کررہی ہے۔

فلم ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے بتایا کہ سلمان خان کی یہ فلم صرف انڈیا میں ہی 280 کروڑ روپے کما چکی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں