کاجو بلڈ پریشر سے بچاؤ کے لیے مفید

24 جولائ 2016
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— کریٹیو کامنز فوٹو

کاجو کھانے کی عادت قدرتی طور پر بلڈ پریشر کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے جس سے فالج اور دل کے دورے جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

انڈیانا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق کاجو میں میگنیشم اور پوٹاشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ انسانی جسم کے لیے انتہائی ضروری اجزاءہیں۔

میگنیشم دل کی دھڑکن کو مستحکم رکھنے سمیت صحت ہڈیوں اور دانتوں، مسلز کے افعال، اعصابی نظام اور انتڑیوں کے لیے بہت ضروری ہے۔

یہ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرکے انسولین کی حساسیت کے خلاف مزاحمت کرتا ہے اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

تاہم تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ 368 ملی گرام پوٹاشیم جسم کا حصہ بننے سے بلڈ پریشر میں نمایاں کمی آتی ہے۔

تحقیق کے مطابق کاجو میگنیشم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں جو بلڈ پریشر کو متوازن رکھتا ہے۔

تحقیق کے مطابق کاجو کی مٹھی بھر مقدار سے 292 ملی گرام میگنیشم کو جسم کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

اسی طرح کاجو پوٹاشیم سے بھی بھرپور ہوتے ہیں جو جسم میں پانی کی مقدار کو کنٹرول میں رکھ کر بلڈ پریشر کو معمول پر لاتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں