رومن رینز اور سیٹھ رولنز کو سابق دوست سے شکست

25 جولائ 2016
ڈین امبروز — فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
ڈین امبروز — فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

ڈین امبروز نے سیٹھ رولنز اور رومن رینز کے چیلنج پر قابو پاتے ہوئے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ بیٹل گراﺅنڈ میں چیمپئن شپ کا کامیاب دفاع کیا ہے۔

چند سال پہلے ڈبلیو ڈبلیو ای میں سرگرم شیلڈ نامی گروپ کے سابق ساتھیوں کا پہلی بارٹرپل تھریٹ چیمپئن شپ میچ میں سامنا ہوا تھا۔

لگ بھگ بیس منٹ تک جاری رہنے والے تھرلر میچ میں ڈین امبروز نے اپنا داﺅ ڈرٹی ڈیڈز استعمال کرتے ہوئے رومن رینز کو پن کرکے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کا اعزاز برقرار رکھا۔

ایونٹ کا یہ مرکزی میچ واقعی زبردست تھا تاہم سب سے بہترین میچ سمیع زیان اور کیون اوئنز کے درمیان ہوا جس میں ماضی کے دوست اور اب ایک دوسرے کے دشمن آمنے سامنے آئے۔

یہ میچ سمیع زیان کے نام رہا۔

دوسری جانب 9 ماہ بعد رینڈی اورٹن کی ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی ہوئی اور وہ کرس جیریکو کے ہائی لائٹ ریل میں انٹرویو کے لیے آئے۔

انہوں نے سمر سلیم میں اپنے حریف بروک لیسنر کا مذاق اڑایا اور آخر میں جیریکو کو اپنا داﺅ آر کے او لگا کر چلے گئے۔

ایونٹ کے ایک اور میچ میں جان سینا، انزو امور اور بگ کاس نے اے جے اسٹائلز، کارل اینڈرسن اور ڈاک گیلوز کو شکست دی۔

چھ افراد کے ایک اور میچ میں وائٹ فیملی نے ڈبلیو ڈبلیو ای ٹیگ ٹیم چیمپئنز دی نیو ڈے کو شکست دی۔

یونائیٹڈ اسٹیٹس چیمپئن روسو نے اپنے حریف زیک رائیڈر کو شکست دے کر چیمپئن شپ کا دفاع کیا۔

انٹرکانٹی نینٹل چیمپئن شپ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا اور دی مز بدستور بیلٹ اپنے قبضے میں رکھنے میں کامیاب رہے۔

تبصرے (0) بند ہیں