کیا یہ ہے سب سے بہترین فوٹو فلٹر ایپ؟

25 جولائ 2016
— فوٹو بشکریہ پریزما لیبز
— فوٹو بشکریہ پریزما لیبز

اگر تو آپ کو انسٹاگرام پسند کرتے ہیں تو آرٹسٹک فوٹو فلٹر ایپ پریزما آپ کے دل کو ضرور بھائے گی جو ہر تصویر کو مصورانہ انداز میں بدل دیتی ہے۔

جی ہاں یہ پوکیمون گو کے بعد حالیہ مہینوں کے دوران ایپل کے ایپ اسٹور میں دوسری مقبول ترین ایپ ثابت ہوئی جو اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی دستیاب ہے۔

اس ایپ میں صارفین کو حیران حد تک بڑی تعداد میں فلٹرز کے انتخاب کا موقع ملتا ہے جو عام تصاویر کو منی آرٹ ورک میں بدل دیتی ہے۔

اس ایپ کو روس سے تعلق رکھنے والی پریزما لیبز نے تیار کیا جو چند ماہ پہلے آئی او ایس میں متعارف کرائی گئی۔

اس میں کسی تصویر کے کچھ پکسلز کو بدل کر فلٹر کرنے کی بجائے نیورل نیٹ ورکس اور اے آئی ٹیکنالوجی کو تصاویر کو بالکل الگ انداز سے دوبارہ تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اس کے فلٹرز کا نتیجہ ابھی موجود دیگر فوٹو فلٹرز سے بہت زیادہ بہتر ہے۔

ایپ کی ڈیوائسز میں اس ایپ کو 10.6 ملین سے زائد بار انسٹال کیا جاچکا ہے جس کے بعد اب یہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔

اینڈرائیڈ صارفین کو اس ایپ کے سلو چلنے کی شکایت ہوسکتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ انسٹاگرام کی طرح تصاوپر پر کسی فلٹر کا اطلاق کرنے کی بجائے انہیں کسی اور اسٹائل کی فوٹو میں تیار کرتی ہے جو عام طور پر کسی بڑے مصور کے مخصوص انداز جیسی ہوتی ہے۔

اس ایپ کو اس لنک سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر انسٹال کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Hussain Jul 26, 2016 01:16am
bohat acha