شہر قائد، پرزما ایپ کی نظر سے

شہر قائد، پرزما ایپ کی نظر سے

شاہ زیب عارف شیخ


حالیہ دنوں میں، میں نے انسٹاگرام اور فیس بک پر کچھ غیر معمولی سرگرمیاں نوٹس کیں، ایسا ظاہر ہوا جیسے لوگ راتوں رات تجربہ کار آرٹس اور فنکار بن گئے ہیں، اس تبدیلی کا سارا کریڈٹ نئی ایپ ’پرزما‘ (Prisma App) کو جاتا ہے، آئی او ایس کی نئی ایپ جو آپ کی تصاویر کو مقبول آرٹس کے اسٹائل میں ڈھال دے۔

میں نے بھی یہ فریب کیا، شہر قائد میں کی تصاویر کا تجزیہ کیا اور ان پر پرزما کے مختلف سٹائل آزمائے، ان تصاویر کے نتیجے نے مجھے حیران ہی کردیا۔

یہ ایپ فلٹر مقبول آرٹس ایڈورڈ منچ اور پیٹ مونڈریان کے فن سے متاثر ہے جو کسی جادو سے کم نہیں، ان تصاویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کیوں یہ ایپ اتنی جلدی ہٹ ثابت ہوگئی۔

جہاں لوگ اپنی تصاویر پرزما کے استعمال سے تبدیل کررہے ہیں، میں نے سوچا کہ کراچی کیوں نہیں؟

جب میں نے شہر قائد کی تصاویر پر پرزما استعمال کیا تو ان کا یہ نتیجہ ملا:

جوڑیا بازار کا چائے والا

کھوڑی گارڈن پر کھجور بیچنے والا

شیر شاہ میں موجود ایک ٹریکٹر

اللہ والا چورنگی پر بحریہ ٹاؤن کا بننے والا منصوبہ

پاپڑ بیچنے والے بزرگ

شاہراہ قائدین پر سیاسی ریلی

بوٹ بیسن کے قریب ٹرک پر لدا ٹرک

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں جاری کام

پی سی ایچ ایس میں موجود پرانی رہائش گاہ Love Land

ہاکس بے ساحل پر سہانا دن

خالد بن ولید روڈ کا چائے خانہ

دو دریا کی ایک شام

کینٹ اسٹیشن پر کھڑی ٹرین

باغ ابن قاسم

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر جہاز

پریس کلب کے باہر سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار