بروقت کام کرنا یا وقت پر کہیں پہنچنا ایک صلاحیت ہے، جو کسی بھی شخص کی بڑی خوبی مانی جاتی ہے خاص طور پر جو لوگ آپ کے ساتھ کام کرتے ہو، ان کے لیے یہ بہت متاثرکن ہوتا ہے۔

لیکن کیا ہر شخص اس خوبی کو اپنا سکتا ہے؟ یقیناً یہ کافی مشکل ہے مگر ناممکن نہیں کیونکہ چند معمولی عادات کو اپنا کر آپ ایسا کرسکتے ہیں۔

حقیقت پسند بنیں

پابندی وقت کا آغاز اس وقت ہوتا ہے جب آپ پلاننگ کرتے ہیں، اگر آپ رات گئے تک جاگنے کے عادی ہیں اور علی الصبح کسی ملاقات کا شیڈول بنارہے ہیں، تو کیا آپ کو یقین ہے کہ صبح آٹھ بجے آپ کسی جگہ پہنچ سکتے ہیں؟ تو اپنے معمولات کو مدنظر رکھ اپنے نظام الاوقات کو تیار کرنا چاہیے، جس حد تک ہوسکے مطابقت پیدا کرسکیں، جو ہمیشہ تاخیر سے پہنچنے کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے۔

پہلے سے تیاری

اگر صبح کسی کام کو کرنے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے تو اسے سونے سے پہلے ہی کرلیں اور صبح کے سب کام کرلینے کے بعد سونے کے لیے جائیں، کپڑوں کا انتخاب، بیگ تیار کرنا یا کھانا تیار کرنا یا کرانا آپ کے اندازوں سے زیادہ وقت لیتے ہیں، یہ چند منٹ اُس وقت قیمتی ہوتے ہیں جب آپ کو تیار ہونے کی جلدی ہو۔

غیر متوقع چیزوں کی منصوبہ بندی

ہوسکتا ہے کہ آپ کو معلوم ہے کہ دفتر پہنچنے میں 30 منٹ لگتے ہیں، مگر جب آپ سڑک پر ہوتے ہیں تو کسی بھی وجہ سے تاخیر کا امکان ہوتا ہے، یعنی ٹریفک جام یا ایندھن بھروانے میں وقت لگ جانا، ہمیشہ تاخیر کا خیال ذہن میں رکھیں اور اپنے سفر کے وقت میں 5 سے 30 منٹ کا اضافہ ذہن میں رکھ کر نکلیں۔

انٹرنیٹ کا شیڈول بنانا

اکثر لوگ جب آن لائن ہوتے ہیں تو انہیں وقت گزرنے کا احساس ہی نہیں ہوتا، ان کے لیے کمپیوٹر کے سامنے سے ہٹنا مشکل ہوجاتا ہے۔ تو ضروری ہے کہ آپ انٹرنیٹ کے استعمال کا شیڈول مرتب کریں، یا یہ طے کرلیں کہ ہفتے بھر میں کتنے گھنٹے انٹرنیٹ استعمال کرنا ہے۔

اپنی گھڑی کو آگے کرلیں

اگر آپ اپنی گھڑی کو صرف تین منٹ بھی آگے کرلیں تو یہ اضافی احتیاط واضح فرق ثابت ہوسکتی ہے۔

تاخیر سے لوگوں کے ردعمل کا احساس کرنا

جب آپ کسی سے ملاقات کے لیے وقت طے کرتے ہیں تو وہ آپ کی تاخیر کو عدم احترام کی علامت سمجھ سکتا ہے، آپ کا وقت کسی اور شخص کے وقت سے زیادہ قیمتی نہیں ہوسکتا، لہذا اس بات کا خیال اور اظہار کریں۔

طے کریں کہ کونسا کام ضروری ہے

اپنے ضروری کاموں اور سرگرمیوں کا شیڈول مرتب کریں جس میں انہیں پہلے کرنے کو ترجیح دی جائے۔ کیونکہ دن کے آغاز میں ہی آپ زیادہ تازہ دم اور توانائی سے بھرپور ہوتے ہیں، کم ضروری کام فارغ اوقات میں کرنے کی عادت ڈالیں کیونکہ غیرضروری کاموں کو کرنا کافی آسان ثابت ہوتا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

KH Jul 27, 2016 10:27am
Very good suggestions but these are less useful in Pakistan and more useful outside Pakistan as you Boss will always come late than you???