کیپ ٹاؤن: کرکٹ ساؤتھ افریقہ اپنی قومی کرکٹ ٹیم میں نمائندگی کے لیے کھلاڑیوں کو نسلی بنیادوں پر کوٹہ متعارف کرائے گا۔

قومی ٹیم کی تبدیلی کے عمل میں سست روی پرکرکٹ بورڈ جنوبی افریقی حکومت کی تنقید کی ذد میں آیا تھا جس کے بعد بین الاقوامی مقابلوں کے لیے میزبانی کے لیے نیلامی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا جس کا جائزہ اگلے سال لیا جائے گا۔

جنوبی افریقہ کرکٹ کے صدر کرس نانزینی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ موقع کی مناسبت سے آگے بڑھیں گے اور تمام قومی ٹیموں میں کم ازکم سیاہ فام کھلاڑیوں کی نمائندگی کا تعین کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ہدف کا حساب ایک سال میں لیا جائے گا اور یہ میچ درمیچ لاگو نہیں ہوگا۔

نانزینی کا کہنا تھا کہ 'ماضی میں ہم نے کبھی اپنی قومی ٹیم میں ہدف نہیں رکھا تھا لیکن حالات کی تبدیلی کےساتھ ہم نے محسوس کیا کہ وقت کے ساتھ آگے بڑھنا ضروری ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'مخصوص ہدف کا انحصار متعلقہ کمیٹی پرہے جواس بات کا تعین کرے گی کہ کیا حقیقی اور دیرپا ہے، اس کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا'۔

جنوبی افریقہ قومی ٹیم کے تمام طرز میں سیاہ فام کھلاڑیوں کو شامل کررہا ہے جبکہ اس کا کامیاب تجربہ پہلے بھی کرچکا ہے۔

یاد رہے گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز میں منعقدہ سہ فریقی سیریز میں آسٹریلیا کو 47 سے شکست دینے والی جنوبی افریقی ٹیم میں پہلی دفعہ 8 سیاہ فام کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا۔

جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ پہلے ہی ڈومیسٹک ٹیموں میں کوٹا کا نظام متعارف کرواچکا ہے جہاں ٹیم پر لازم ہے کہ تین سیاہ فام افریقیوں سمیت 6 غیر سفید فام کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے۔

جنوبی افریقہ کے وزیر کھیل فیکلی ایمبالولا کا خیال ہے کہ ملک میں پسماندہ علاقوں میں جہاں اسکولوں میں مناسب سہولیات پہنچانے میں دشواریوں کے باوجود جونیئر سطح پر سیاہ فام کھلاڑیوں کی شمولیت حوصلہ افزا ہے۔

ایمبالولا اس کو قومی سطح پر منتقل کرنا چاہتے ہیں جبکہ رواں سال اپریل میں رگبی، کرکٹ، نیٹ بال اور ایتھلیٹکس کی فیڈریشنز پر تنقید کی تھی جس کے بعد تبدیلی کے لیے ہدف پر رضامندی کا اظہار کیا گیا۔

انھوں نے اس وقت تک بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کے لیے نیلامی پر پابندی عائد کردی تھی جب تک ان اہداف کو پورا نہیں کیا جاتا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ammar Zia Jul 27, 2016 09:00am
اچھا فیصلہ ہے،