کراچی میں فوجی گاڑی پر ایک بار پھر حملہ

27 جولائ 2016

کراچی میں صدر میں واقع پارکنگ پلازہ کے قریب فوج کی گاڑی پر موٹر سائیکل سوار 2 افراد نے فائرنگ کی، فائرنگ سے گاڑی میں سوار 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔

حملہ آور فائرنگ کے بعد با آسانی متاثرہ مقام سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں فوج کی گاڑی پر حملہ ، 2 اہلکار ہلاک

فائرنگ کے دوران اہلکاروں کے جسم کے اوپری حصے کو نشانہ بنایا، جس کے باعث ان کے سر، گردن اور سینے پر گولیاں لگیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ میں 9 ایم ایم پستول استعمال کی گئی۔

فوجی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (جماعت الاحرار) نے قبول کی۔

خیال رہے کہ کراچی کے صدر کے علاقے میں فوجی گاڑی پر 8 ماہ میں دوسری بار حملہ کیا گیا ہے، دسمبر 2015 میں بھی ایم اے جناح روڈ پر فوجی گاڑی پر فائرنگ سے 2 اہلکار ہلاک ہوئے۔

ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کرکے میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کی گئیں — فوٹو  : اے ایف پی

ہلاک ہونے والے دونوں اہلکاروں کی نماز جنازہ میں اہل خانہ کے علاوہ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال اور دیگر حکام نے شرکت کی — فوٹو : اے پی پی

نماز جنازہ کے بعد ہلاک اہلکاروں کی میتیں آبائی علاقوں میں منتقل کی گئی — فوٹو: اے ایف پی

حملے میں نشانہ بننے والی گاڑی کو فوجی ٹرک کے ذریعے متاثرہ مقام سے چھاونی منتقل کیا  گیا — فوٹو : اے پی پی

فوجی گاڑی کو صدر میں پارکنگ پلازہ کے عقب میں نشانہ بنایا گیا — فوٹو : اے پی پی

گاڑی میں سوار دونوں اہلکار فائرنگ سے ہلاک ہوئے گئے تھے — فوٹو : اے پی

گاڑی پر حملے کی اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس کے ساتھ ساتھ فوجی اہلکار بھی متاثرہ مقام پر پہنچ گئے — فوٹو : اے پی

واقعے کی تحقیقات پولیس نے شروع کی لیکن فوری طور پر شواہد سامنے نہ آ سکے — فوٹو : رائٹرز

فوج کے اہلکاروں نے بھی متاثرہ مقام سے شواہد جمع کرنے کا عمل شروع کیا — فوٹو: رائٹرز

8 ماہ قبل بھی فوجی گاڑی پر صدر میں حملہ کیا گیا تھا جس میں 2 اہلکار ہلاک ہوئے تھے — فوٹو : رائٹرز