بادبانی کشتیاں، ایک ساحل سے دوسرے ساحل تک

27 جولائ 2016

دنیا میں بڑی بادبانی کشتیاں ایک بار پھر بحر الکاہل میں جمع ہیں اور اس طرح صف آراء ہیں کہ مقابلے سے سب ہی لطف اندوز ہوں۔

بادبانی کشتیوں کی پہلی ریس 1956 میں منقعد ہوئی تھی، اس وقت اس کا انعقاد پرتگال کی لزبن بندرگاہ پر کیا گیا تھا، اب ٹھیک 60 برس بعد ایک بار پھر بادبانی کشتیوں کا بیڑا پرتگال پہنچا ہے۔

1956 میں اس مقابلے میں دنیا کی 20 بڑی بادبانی کشتیوں نے حصہ لیا تھا، یہ مقابلہ برطانیہ کی طوربے بندرگاہ سے شروع ہوا تھا، جس کا اختتام پرتگال کی بندرگاہ پر ہوا۔

2016 میں بادبانی کشتیوں کے مقابلے میں دنیا بھر سے 60 کشتیاں حصہ لے رہی ہیں، جبکہ ان کشتیوں پر مجموعی طور پر 5 ہزار سے زائد افراد کا عملہ خدمات انجام دے رہا ہے۔

خیال رہے کہ اس مقابلے کو بادبانی کشتیوں اور اس کو چلانے والوں کو خراج تحسین کے طور پر منقعد کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس منقعد ہونے والے مقابلے کا آغاز بھی برطانیہ کی طوربے بندرگاہ سے ہوا جبکہ یہ پرتگال کی بندر گاہ لزبن تک جاری رہا، یہاں سے اس کا روٹ اسپین کی کرونا بندرگاہ مقرر تھا جبکہ یہ فاصلہ 1.955 ناٹیکل میل تھا۔

مقابلے کا انعقاد کرنے والی تنظیم سیل ٹریننگ انٹرنیشنل (ایس ٹی آئی) کے مطابق اس کا مقصد نوجوانوں کو بادبانی کشتیاں چلانے کی تربیت دینا بھی ہے، 15 سال یا اس سے بڑی عمر کے نوجوانوں کو اس ترببیت کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔

جرمنی کی کشتی سبز بادبانوں کے ساتھ ساتھ سبز رنگ سے رنگی ہوئی تھی — فوٹو : رائٹرز
جرمنی کی کشتی سبز بادبانوں کے ساتھ ساتھ سبز رنگ سے رنگی ہوئی تھی — فوٹو : رائٹرز
وینزویلا کی بڑی بادبانی کشتی توجہ کا مرکز بنی رہی — فوٹو: رائٹرز
وینزویلا کی بڑی بادبانی کشتی توجہ کا مرکز بنی رہی — فوٹو: رائٹرز
ہر کشتی پر سیکڑوں افراد موجود ہوتے ہیں جو کشتی کے بادبانوں کو سنبھالنے پر مامور ہوتے ہیں — فوٹو: رائٹرز
ہر کشتی پر سیکڑوں افراد موجود ہوتے ہیں جو کشتی کے بادبانوں کو سنبھالنے پر مامور ہوتے ہیں — فوٹو: رائٹرز
اٹلی کی کشتی پر سفید بڑے بادبان لگائے گئے تھے — فوٹو: رائٹرز
اٹلی کی کشتی پر سفید بڑے بادبان لگائے گئے تھے — فوٹو: رائٹرز
پرتگال کی کشتی کے 5 بڑے بادبان اس کو آگے بڑھانے میں مددگار تھے — فوٹو : رائٹرز
پرتگال کی کشتی کے 5 بڑے بادبان اس کو آگے بڑھانے میں مددگار تھے — فوٹو : رائٹرز
60 سال قبل پہلی بار بادبانی کشتیوں کا بیڑا پرتگال آیا تھا — فوٹو: رائٹرز
60 سال قبل پہلی بار بادبانی کشتیوں کا بیڑا پرتگال آیا تھا — فوٹو: رائٹرز
سفید کشتی پر میکسیکو کا بڑا سا جھنڈا اس کو مزید نمایاں بنا رہا تھا — فوٹو:  رائٹرز
سفید کشتی پر میکسیکو کا بڑا سا جھنڈا اس کو مزید نمایاں بنا رہا تھا — فوٹو: رائٹرز
کشتیوں کے بادبانوں کو سنبھالنے کے لیے نوجوانوں کی بڑی تعداد ڈیک پر موجود تھی — فوٹو : رائٹرز
کشتیوں کے بادبانوں کو سنبھالنے کے لیے نوجوانوں کی بڑی تعداد ڈیک پر موجود تھی — فوٹو : رائٹرز
اس مقابلے کا مقصد بادبانی کشتیوں کی تحسین کے ساتھ نوجوانوں کی تربیت بھی بتایا جاتاہے  — فوٹو : رائٹرز
اس مقابلے کا مقصد بادبانی کشتیوں کی تحسین کے ساتھ نوجوانوں کی تربیت بھی بتایا جاتاہے — فوٹو : رائٹرز
انجن آجانے کے بعد بحری جہاز اور کشتیوں میں اب رسیوں کے جال نظر نہیں آتے  — فوٹو : رائٹرز
انجن آجانے کے بعد بحری جہاز اور کشتیوں میں اب رسیوں کے جال نظر نہیں آتے — فوٹو : رائٹرز