دنیا کے 15 رنگین ترین شہر

دنیا کے 15 رنگین ترین شہر



کیا آپ کو گھومنا پھرنا پسند ہے اور دنیا کے رنگ دیکھنا چاہتے ہیں؟ تو چند شہر ایسے ہیں جو آپ کی آنکھوں کی اس پیاس کو بجھا سکتے ہیں۔

تھائی لینڈ سے پیرو تک، دنیا کے ایسے رنگا رنگ مقامات جو انسانوں کے تعمیر کردہ ہے، اور ان کی تصاویر ہوسکتا ہے آپ کو پسند آجائیں۔

ہوانا، کیوبا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

کیوبا کے دارالحکومت میں ویسے تو بہت کم ہی سیاح نظر آتے ہیں تاہم اگر آپ کو وہاں جانے کا موقع ملے تو اس کے رنگا رنگ علاقے آپ کو ضرور پسند آئیں گے، آپ یہاں شوخ رنگوں والی عمارات اور تاریخی گاڑیوں کو گلیوں میں دیکھ سکیں گے، جبکہ گھروں کی چھتیں میں تاریخی انداز کی ہوتی ہیں۔

ریو ڈی جنیرو، برازیل

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

آئندہ ماہ اس شہر میں گرمائی اولمپکس کا انعقاد ہورہا ہے، تاہم اس سے قطع نظر وہاں جانے پر آپ کسی بھی صورت وہاں کی رنگارنگ عمارات کو نظرانداز نہیں کرسکتے، خاص طور سانتا مارتا فاویلا نامی علاقہ، جہاں کے رہائشیوں نے اسے عظیم الچثہ آرٹ کینوس میں بدل دیا ہے۔

ویرنازا، اٹلی

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

اٹلی کے Cinque Terre پر ہائیکنگ کے دوران اگ ویرنازا کی جانب نظر دوڑائیں تو یہ رنگا رنگ ساحلی شہر سانسیں روک دینے والا منظر پیش کرتا ہے۔

برسٹل، برطانیہ

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

برسٹل کے علاقے کلفٹن وڈ میں آپ کو ایسے گھر نظر آئیں گے جو کسی قوس و قزح کا منظر پیش کررہے ہوں گے، جدید و قدیم کے امتزاج پر مبنی یہ گھر دیکھنے والوں کو دنگ کردیتے ہیں۔

وراتسوف، پولینڈ

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

اس شہر میں جانا ہو تو Rynek Plaza ضرور جائیں، جسے دنیا کا سب سے رنگین چوراہا بھی قرار دیا جاتا ہے، یہاں متعدد ریسٹورنٹس اور بیٹھنے کی جگہیں موجود ہیں جہاں سیاح گھنٹوں بیٹھ کر اس علاقے کی خوبصورتی کو سراہتے رہتے ہیں۔

ویلمسٹیڈ، کیوراساﺅ

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ہوسکتا ہے آپ نے اس شہر یا ملک کا نام بھی نہ سنا ہو جو درحقیقت جنوبی کیرئیبین کا جزیرہ ہے، یہاں کی خاص بات سامراجی دور کی تعمیرات ہیں جو ڈچ انداز میں کی گئیں اور قوس قزح کو زمین پر بکھیر دیا گیا۔

کیپ ٹاﺅن، جنوبی افریقہ

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

کیپ ٹاﺅن کا علاقے بو کاپ روایتی طور پر کثیر الثقافتی سمجھا جاتا ہے، مگر یہاں کی وجہ شہرت شوخ رنگ گھر اور گول پتھروں سے بنی گلیاں ہیں۔

استنبول، ترکی

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

استنبول کا علاقہ Balat کو اپنے منفرد طرز تعمیر اور رنگوں کی وجہ سے شہرت حاصل ہے اور دنیا بھر سے لوگ اس علاقے کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔

لیما، پیرو

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

جنوبی امریکی ملک پیرو کا شہر لیما کا علاقہ برانکو بھی اپنے شوخ رنگ کی تعمیرات کے باعث جانا جاتا ہے، جبکہ ان پر اسٹریٹ آرٹ کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا ہے۔

نیو فاﺅنڈ لینڈ، کینیڈا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

اس شہر میں وکٹورین طرز کی عمرات موجود ہیں جن کے دروازے سفید رنگ کے جبکہ کھڑکیوں کو شوخ رنگوں میں رنگا جاتا ہے، تاکہ انہیں ارگرد موجود پانی میں انہیں اسپاٹ کرنا آسان ہوجائے۔

پیورٹو ریکو

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

پیورٹکو ریکو کا قدیم علاقہ اولڈ سان جوآن کی وجہ شہرت بھی دھنک رنگ عمارات، ہوٹل وغیر ہیں، سات بلاکوں پر پھیلے اس علاقے میں ہر عمارت کا رنگ دوسرے سے مختلف ہے، جن کا نظارہ فضاءسے کرنے پر لوگ مسحور رہ جاتے ہیں۔

پتایا، تھائی لینڈ

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

پتایا کو عام طور پر تفریحی مقام سمجھا جاتا ہے مگر اس شہر کے شوخ رنگ بھی سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتے ہیں۔

سان فرانسسکو، امریکا

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

سان فرانسسکو کے ' پیٹڈ لیڈیز' گھر علامو اسکوائر پر پھیلے ہوئے ہیں اور دیکھنے والوں کو دنگ کردیتے ہیں، کہا جاتا ہے کہ ان کو دیکھنے والا اس تجربے کو کبھی بھول نہیں پاتا۔

بالپارایسو، چلی

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

چلی کے اس ساحلی شہر کے بارے میں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، اس کی تصویر ہی بتانے کے لیے کافی ہے کہ یہاں کے رہائشی اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار رنگارنگ عمارات کے ذریعے کرتے ہیں جبکہ اسٹریٹ آرٹ کو بھی یہاں بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔

کوپن ہیگن، ڈنمارک

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ڈنمارک کے داراحکومت میں آپ کو 17 صدی کی نہر، کینال اور تفریحی ڈسٹرکٹ ملے گا، جہاں بیشتر ریسٹورنٹس، کیفے اور گھروں کو مختلف رنگوں کے ذریعے ایک دوسرے سے الگ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔