کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے سب سے زیادہ فائدہ سندھ کو ہوگا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے دورے کے موقع پر اسٹاک ممبران اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ ریاست کا منصوبہ ہے اور اگلی دو حکومتوں تک یہ منصوبہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے پر سب کے تحفظات دور کردیئے گئے ہیں اور خیبر پختونخوا اور بلوچستان نے بھی اس منصوبے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ملک میں لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور سال 2018 تک ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے بیل بجا کر پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی ٹریڈنگ کا افتتاح بھی کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں