فیس بک نے میسنجر کا ڈیزائن اپنا لیا

27 جولائ 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

فیس بک دنیا بھر کی سب سے مقبول سماجی رابطے کی ویب سائٹ ہے مگر لگتا ہے کہ وہ اب اپنی ہی ایپ سے متاثر ہوگئی ہے اور ڈیزائن کو بدل دیا ہے جس نے صارفین کو پریشان کردیا ہے۔

جی ہاں فیس بک نے اپنی چیٹ ایپ میسنجر کے ڈیزائن کو ہی ویب سائٹ کے لیے اپنا لیا ہے اور اگر آپ اس ایپ کو استعمال کرتے ہیں تو اس بات کو سمجھ سکتے ہیں۔

لگ بھگ میسنجر جیسے رنگ اور آئیکونز کے سیٹ اب فیس بک پر نظر آرہے ہیں۔

فیس بک پر نئی چیٹ ونڈو اور آن لائن دوستوں کی فہرست کو پیش کرنے کا انداز لگ بھگ میسنجر جیسا ہے۔

میسنجر میں آپ ہر دوست کے لیے ایک مخصوص رنگ منتخب کرسکتے ہیں جس سے آن لائن فرینڈز میں ان کی شناخت ممکن ہوجاتی ہے اور یہ فیچر بھی لگتا ہے بہت جلد فیس بک کا حصہ بن جائے گا۔

فیس بک سائٹ نے میسنجر کی ڈیزائن لینگوئج کو بھی اپنا لیا ہے جبکہ ایموجیز اور دیگر کو بھی بڑھایا ہے۔

اور ہاں فیس بک نے اپنے ٹرینڈنگ فیچر کو بھی کچھ تبدیل کیا ہے جس کا مقصد گزشتہ دنوں جانبداری کے الزامات سے جان چھڑانا ہے۔

واضح رہے کہ فیس بک کے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے زیادہ ہے جس میں مزید اضافے کا اعلان کمپنی کی جانب سے بدھ کی شب ریلیز ہونے والی سہ ماہی رپورٹ میں کیے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں