صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں واقع یہ ہے ٹرک آرٹ سے مزین ایک منفرد ڈھابہ، جہاں دل کی قیمت ہے صرف ایک نان۔

نان سینس کے نام سے بنایا گیا یہ چھوٹا سا ڈھابہ ناصرف ٹرک آرٹ کی وجہ سے مشہور ہے، بلکہ یہاں کی کڑک چائے اور مختلف اقسام کے لذیز نان بھی لوگ خوب پسند کرتے ہیں۔

یہاں نوجوان اور فیملیز کھلی فضا میں کھانوں اور دیسی پیزا نما ناں مزے سے کھاتے نظر آتے ہیں۔

ٹرک آرٹ سے خوبصورتی سے سجائی گئی بیرونی تزئین و آرائش، کرسیوں اور ٹیبلوں سے جہاں لوگ محظوظ ہوتے ہیں تو و ہیں یہاں دیواروں پر لکھے گئے جملے بھی لوگو ں کی دلچسپی کا باعث ہیں ۔

اس ڈھا بے میں ملنے والے نان صرف کھانے میں ہی مزیدار نہیں بلکہ انہیں گاڑی کے پرزوں کے ناموں سے بھی جانا جاتاہے جیسا کہ ریکٹ ، ڈمپر اور اسی طرح کے دیگر کئی نام شامل ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں