کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار میں تیزی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 39 ہزار 4 سو 68 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

ڈان نیوز کے نمائندے کے مطابق 100 انڈیکس میں 34 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 39 ہزار 4 سو 68 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کرگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری حجم 18 کروڑ شیئرز رہا جبکہ نمایاں کاروبار دیوان سیمنٹ کے شیئرز میں ہوا۔

روپے کی قدر میں اضافہ

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا رحجان رہا، ڈالر کی قیمت 10 پیسے کی کمی سے 104 روپے 90 پیسے ہوگئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 106روپے پر مستحکم رہی۔

تبصرے (0) بند ہیں