لکس سٹائل ایوارڈز کس کس نے جیتا: سروے کے نتائج

عوام کی نظر میں لکس اسٹائل ایوارڈز کا فاتح کون؟

پاکستان کے مقبول ترین ایوارڈز لکس سٹائل کے حوالے سے ڈان کے سروے کے نتائج سامنے آچکے ہیں۔

کیا جو ہم نے سوچا تھا وہی ہوا یا عوام کی پسند ہماری پسند سے کافی مختلف ہے؟ ان سوالوں کے جواب نے ہمیں حیران کردیا۔

فلم


بہترین فلم

عوام کی پسند: منٹو
ڈان کی پسند: شاہ

منٹو عوام کے 39.3 فیصد ووٹس لے کر آگے رہی تاہم ہم نے اپنا ووٹ شاہ کو دیا تھا۔ فلم شاہ نے ہمارے سروے میں سب سے کم ووٹس حاصل کیے لیکن یہ فلم سب کی پسندیدہ تھی۔

بہترین فلمی ہدایتکار

عوام کی پسند: سرمد کھوسٹ (منٹو)
ڈان کی پسند: جامی (مور)

اس زمرے میں عوام نے 39 فیصد ووٹس کے ساتھ سرمد کھوسٹ کو ان کی فلم منٹو کے لیے سب سے زیادہ پسند کیا، ہماری پسند جامی رہے، ان کی فلم مور نے بلوچستان کی خوبصورتی کو باخوبی پیش کیا تھا۔

بہترین فلم اداکارہ

عوام کی پسند: ماہرہ خان (بن روئے)
ڈان کی پسند: ثانیہ سعید (منٹو)

ہمیں ماہرہ کی پرفارمنس پر بلکل بھی شق نہیں لیکن ہمارے خیال سے جیتنا ثانیہ سعید کو ان کی فلم منٹو کے لیے چاہیے تھا۔ انہوں نے فلم میں منٹو کی بیوی کا کردار بہترین انداز سے پیش کیا۔

بہترین فلم اداکار

عوام کی پسند: سرمد کھوسٹ (منٹو)
ڈان کی پسند: عدنان سرور (شاہ)

سرمد کھوسٹ نے منٹو میں اپنی بہترین اداکاری سے پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں لوگوں کا دل جیتا، وہ اس سروے میں 49.5 فیصد ووٹس لے کر سرفہرست رہے۔

تاہم ہمارا ووٹ عدنان سرور کے ساتھ ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں کوئی نہیں جانتا تھا اور اچانک وہ ایک بہترین فلم اور زبردست برفارمنس کے ساتھ سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

بہترین معاون اداکارہ

عوام کی پسند: نمرہ بچہ
ڈان کی پسند: نمرہ بچہ

اداکارہ نمرہ بچہ اس زمرے میں عوام اور ہماری پسند سے سر فہرست رہیں۔ منٹو میں ان کی بہترین اداکاری نے سب کو ہی متاثر کیا تھا۔

بہترین معاون اداکار

عوام کی پسند: جاوید شیخ (ورونگ نمبر)
ڈان کی پسند: شاز خان (مور) اور یاسر حسین (کراچی سے لاہور)

28.4 فیصد ووٹس لے کر جاوید شیخ اس زمرے میں سب سے آگے رہے، لیکن ہمارے مطابق شاز خان اور یاسر حسین نے اپنی فلموں میں زیادہ بہترین معاون کردار ادا کیا۔

بہترین گلوکارہ فلم

عوام کی پسند : فلم بن روئے کے گیت ' مولا مولا' کے لیے عابدہ پروین
ڈان کا انتخاب : کراچی سے لاہور کے گیت ' ربی رلی' کے لیے زیرش

عوامی پسندیدگی میں عابدہ پروین واضح طور پر کامیاب رہیں جنھیں 44.9 فیصد ووٹ ملیں، مگر ہیں لگتا ہے کہ نئی گلوکارہ زیرش اپنے مہندی کے گانے کے لیے ایوارڈ کی حقدار ہیں۔

بہترین گلوکار فلم

عوام کی پسند : بن روئے کے گیت ' تیرے بنا جینا' کے لیے راحت فتح علی خان
ڈان کا انتخاب : منٹو کے گیت ' آہ کو چاہئے' کے لیے علی سیٹھی

راحت فتح علی خان کو 55.4 ووٹ بن روئے کے گانے کے لیے ملے مگر منٹو کے گیت کے لیے علی سیٹھی ہمارے فیورٹ ہیں۔


ٹیلیویژن


بہترین ڈراما

عوام کی پسند : دیار دل
ہمارا انتخاب : دیار دل

دیار دل نے اس کیٹیگری میں سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 64.1 فیصد ووٹ ھاصل کیے اور ہماری پسند بھی یہی ہے، اس کے لیے ہمیں یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ یہ ڈراما واقعی کتنا اچھا تھا۔

بہترین اداکار

عوام کی پسند : عثمان خالد بٹ (دیار دل)
ہمارا انتخاب : فیصل قریشی (رنگ لاگا)

44.6 ووٹوں کے ساتھ عثمان خالد بٹ عوام کی نظر میں بہترین اداکار قرار پائے، تاہم ہماری نظر میں فیصل قریشی اس کے حقدار ہیں جنھوں نے خفیہ بیویاں رکھنے والے شوہر کی کردار نگاری میں بہترین توازن برقرار رکھا۔

بہترین اداکارہ

عوام کی پسند : مایا علی (دیار دل)
ہمارا انتخاب : عفت عمر (محبت آگ سی)

مایا علی 40.1 فیصد ووٹوں کے ساتھ عوامی پسندیدگی میں سب سے اوپر ہیں مگر ہمارا انتخاب عفت عمر ہیں، جنھوں نے محبت آگ سی میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا۔

بہترین ٹی وی ڈائریکٹر

عوام کی پسند : حسیب حسن (دیار دل)
ہمارا انتخاب : صبیحہ ثمر (خدا دیکھ رہا ہے)

دیکھنے والوں نے 61.6 فیصد ووٹوں سے حسیب حسن کو واضح طور پر کامیاب قرار دیا ہے مگر ہمیں لگتا ہے کہ صبیحہ ثمر نے خدا دیکھ رہا میں کچھ خاص پیش کیا۔

بہترین ٹی وی رائٹر

عوام کی پسند : فرحت اشتیاق (دیار دل)
ہمارا انتخاب : خلیل الرحمان قمر (صدقے تمہارے)

فرحت اشتیاق کے حصے میں 54.2 فیصد ووٹ آئے مگر ہمارے خیال میں خلیل الرحمان قمر کی سوانح حیات پر مبنی صدقے تمہارے کہانی کے اعتبار سے بہترین تھا، جس میں مختلف کہانیوں کو ایک ساتھ بیان کیا گیا۔

بہترین ٹی وی ٹائٹل سانگ

عوام کی پسند : دیار دل
ہمارا انتخاب : الوداع

ٹی وی کی کیٹیگری میں عوامی پسندیدگی کے لحاظ سے دیار دل نے سویپ کیا ہے اور اس شعبے میں بھی وہی 54.4 فیصد ووٹوں کے ساتھ سرفہرست ہے جس کا ٹائٹل سانگ زیب بنگش اور مومن درانی نے گایا، مگر شفقت امانت علی نے بھی الوداع میں دل کو چھولیا ہے۔


موسیقی


البم آف دی ائیر

عوام کی پسند : بیگم گل بکاﺅلی سرفروش (نوری)
ہمارا انتخاب : بیگم گل بکاﺅلی سرفروش (نوری)/ اسمعیل کا اردو شہر (زوہیب قاضی)

یہ کہنا اچھا تو نہیں لگتا مگر اس بار نوری اور زوہیب قاضی کے درمیان برابر کا مقابلہ ہے۔ ان دونوں کے البمز میں دلچسپ تصورات کو پیش کیا گیا ہے اور موسیقی کے لحاظ سے زوہیب قاضی آگے ہیں جنھوں نے کچھ تجربات کرتے ہوئے روایتی کی بجائے تخلیق کو ترجیح دی ہے۔

سال کا بہترین گانا

عوام کی پسند : شکر ونڈاں
ہمارا انتخاب : شکر ونڈاں

وہ گانا جس نے انور مقصود کو بھی ایک وائن ویڈیو میں ناچنے پر مجبور کردیا۔ اس گانے نے پاکستان میں شادی تقریبات میں غلبہ پالیا اور 2015 میں اسے ہر جگہ سنا گیا۔

بہترین میوزک ویڈیو ڈائریکٹر

عوام کی پسند : مورو کے گیت مریم کے لیے سلمان نورانی
ہمارا انتخاب : مورو کے گیت مریم کے لیے سلمان نورانی

پاکستان میں بالکل منفرد طرز کی یہ ویڈیو واقعی زبردست تھی جس میں نئی ٹیکنالوجی کو بہترین انداز سے پیش کیا گیا۔

ابھرتا ہوا ٹیلنٹ

عوام کی پسند : علی شہیل
ہمارا انتخاب : فیصلہ کرنا مشکل ہے

درحقیقت اس کیٹیگری میں صرف ایک ہی خاتون شامل ہے مگر ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو دیکھا جائے تو کسی ایک کا انتخاب ہمارے لیے مشکل ہے۔