پاکستانی جونیئر ٹیم کے ہندوستان میں 'پش اپس'

اپ ڈیٹ 19 دسمبر 2016
ہاکستان کے بدر قریشی نے18 رنز بنائے اور 2 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو بشکریہ کسٹمز کرکٹ اکیڈمی فیس بک
ہاکستان کے بدر قریشی نے18 رنز بنائے اور 2 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو بشکریہ کسٹمز کرکٹ اکیڈمی فیس بک

کراچی: اگرچہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے کرکٹ کے میدان میں مزید 'پش اپس' نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے مگر اب یہ محسوس ہوتا ہے کہ یہ روایت بہت جلد ختم نہیں ہو گی۔

پش اپس کی نئی مثال ہندوستان سے سامنے آئی جہاں پاکستان کی انڈر 15 ٹیم نے چنائی میں راجیو گاندھی انڈر 15 ٹورنامنٹ میں کامیابی کے بعد 'پش اپس' لگا کر منفرد جشن منایا۔

اس سے قبل پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے رواں مہینے انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں سنچری بنانے کے بعد پش اپس لگائے تھے جب کہ بعد ازاں میچ میں کامیابی کے بعد پوری پاکستانی ٹیم نے بھی ایسا ہی کیا۔

کسٹمز کرکٹ اکیڈمی (سی سی اے) کی انڈر 15 ٹیم نے چنائی کے مرینا بیچ گراؤنڈ میں 12 ٹیموں کے ٹورنامنٹ راجیو گاندھی انڈر 15 کرکٹ ٹرافی میں تامل ناڈو کی مضبوط ٹیم کے خلاف 42 رنز کے واضح مارجن سے کامیابی حاصل کی اور خوشی کا اظہار پش اپس لگا کر کیا۔

فوٹو: پاکستان کسٹمز کرکٹ اکیڈمی
فوٹو: پاکستان کسٹمز کرکٹ اکیڈمی

سی سی اے نے ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو کی انڈر 15 ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بینٹگ کا فیصلہ کیا اور 129 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستانی جونیئر ٹیم کی جانب سے صائم ایوب 52 اور بدر قریشی نے 18 رنز بنا کر ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی۔

ہدف کے تعاقب میں تامل ناڈو کی پوری ٹیم 87 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تاہم شایام سندر 38 رنزبنانے میں کامیاب ہوئے۔

بدر قریشی نے سی سی اے کے لیے شاندار بیٹنگ کے بعد 3 اوورز کے اسپیل میں 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دوکھلاڑیوں کو عدنان نے آؤٹ کیا۔

واضح رہے راجیوگاندھی انڈر 15 ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی 10 ریاستی ٹیمیں، ایک, ایک ٹیم پاکستان اور بحرین کی جانب سے شرکت کررہی تھیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Imran Jul 29, 2016 05:09pm
i like it.