بولی وڈ اسٹار ابھیشیک بچن کا کہنا ہے کہ یہ بات کوئی معنی نہیں رکھتی کہ آپ کے والد بگ بی (امیتابھ بچن) ہیں، ایک فلاپ فلم ہی فلمسازوں کو آپ کی کالز اٹھانے سے روکنے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے۔

آئی اے این ایس کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ابھیشیک بچن نے کہا " بولی وڈ میں کام کرتے وہئے مجھے سولہ سال ہوگئے ہیں، جس کے دوران عروج و زوال کا سامنا ہوا، میں نے بہت کچھ سیکھا اور اب بھی میرے اندر کچھ کرنے کی جستجو موجود ہیں"۔

تاہم انہوں نے مزید کہا کہ حالات ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے " جب میں کیرئیر کے بدتر مرحلے سے سے گزر رہا تھا جو کہ میرے خیال میں ضروری بھی ہے کیونکہ وہ آپ کو بہت کچھ سیکھاتا ہے، میرا ماننا ہے کہ ناکامی کے بغیر کامیابی نہیں ملتی، یہ چیز آپ کو منکسر المزاج بناتی ہے اور آپ چیزوں کو سراہنے لگتے ہیں"۔

فلاپ فلموں کے حوالے سے انہوں نے بتایا " اگر آپ ایک فلاپ فلم دیتے ہیں تو لوگ آپ کی کالز اٹھانا بند کردیتے ہیں، ان حالات میں یہ بات معنی نہیں رکھتی کہ آپ کس کے بیٹے ہیں، درحقیقت ایک فلاپ ہونے کا احساس دنیا کا بدترین احساس ہوتا ہے اور آپ کو تباہ کردیتا ہے"۔

40 سالہ اداکار نے مشکل حالات میں ہمت نہیں ہاری " اگر آپ اپنی زندگی میں اچھی چیزیں چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اس بات پر یقین کریں کہ آپ بہترین کام کرسکتے ہیں"۔

وہ مستقبل کے حوالے سے مثبت سوچ رکھنا پسند کرتے ہیں " ہر اداکار بہت جذباتی ہوتا ہے اور میں بھی ہوں، مجھے احساس ہوتا ہے کہ زندگی کے مثبت پہلو کو دیکھنا ضروری ہے، میری حس مزاح نے مجھے متعدد بار اس وقت بچایا جب میں مایوس ہوگیا تھا"۔

انہوں نے کہا " اگر آپ کسی سوشل پلیٹ فارم پر ہوں، تو آپ سب کے لیے دستیاب ہوتے ہیں، یہ پرلطف تجربہ ہوتا ہے، اور کسی کے اسی کے سکوں میں جواب دینا اچھا لگتا ہے جو کہ پرلطف ہوتا ہے"۔

مگر وہ کسی کے مذاق کے حد سے گزرنے پر مشتعل نہیں ہوتے " جب کوئی شخص مزاح کی حد سے نکل کر توہین کرنا شروع کردیتا ہے تو وہ مزید اچھا تجربہ نہیں رہتا اور آپ رک جاتے ہیں، مگر میں اس سے بھی لطف اندوز ہوتا ہوں"۔

تبصرے (0) بند ہیں