قدرتی مناظر سے مالا مال پاکستان شمالی علاقے وادی کاغان ان دنوں سیاحوں کی خاص توجہ کا مرکز ہے اور گرمی سے ستائے لوگ بڑی تعداد میں یہاں کا رُخ کررہے ہیں۔

بالاکوٹ سے اس وادی تک ہر سو پھیلے سرسبزوشاداب پہاڑی سلسلے، برف سے ڈھکلے گلیشئیرز اور ٹھنڈے پانی سیاحوں کو جھومنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔

وادی کاغان اللہ تعالی کی وادانیت کا کر شمہ ہے۔ قدرتی حسن سے مالا مال اس وادی تک رسائی کے لیے استعمال ہونے والی شاہراہ کاغان کے کنارے واقع سرد پانی کئی آبشاریں ، برف سے ڈھکے کلیشیر اور قدرت کے حسین نظارے سیاحوں کے سفر کو نہ صرف یادگار بناتے ہیں بلکہ زہنی تسکین و آرام کا زریعہ ہیں۔

بالا کوٹ سے اس حسین وادی کے تجارتی مرکز ناران تک دونوں اطراف پھیلے سر سبزوشاداب پہاڑی سلسلوں کے درمیان ہٹکھیلیاں کرتا دریائے کنہار کا نیلگوں پانی سیاحوں یہاں آنے والوں کو سحر میں ممبتلا کردیتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں