لاہور: عمرگل کی قیادت میں اسلام آباد کی ٹیم نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو حاصل کرلیا جہاں وہ عمرگل کی کپتانی میں کھیلیں گے۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا انعقاد 25 اگست سے 16 ستمبر کے درمیان راولپنڈی اور ملتان میں ہوگا جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

لاہور میں ٹورنامنٹ کی ٹیموں کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل ڈرافٹنگ کے ذریعے مکمل کیا گیا۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 میں پاکستان کی قیادت کرنے والے مشہور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں فاسٹ باؤلر عمرگل کی زیرقیادت کھیلیں گے۔

انگلینڈ میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے مصباح الحق کراچی وائٹس کی نمائندگی کریں گے اور وہ بھی اپنے جونیئر کی قیادت میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

42 سالہ مصباح الحق نے2012 میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کیا تھا تاہم وہ اس ٹورنامنٹ میں اکبر رحمٰن کی قیادت میں کھیلیں گے۔

ٹورنامنٹ میں لاہور اور کراچی کی دو ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ اسلام آباد، فاٹا، پشاور اور راولپنڈی کی ایک، ایک ٹیم شامل ہوگی۔

ٹیمیں

فاٹا: فواد خان، محمد عثمان، محمدعرفان، آصف علی، عامریامین، عمر صدیق، بلال آصف، یاسر حمید، محمد عمران، خوشدل شاہ، عدنان رئیسم آصف آفریدی، عرفان اللہ، سمین گل، سہراب خان

اسلام آباد: عمرگل(کپتان)، شاہد آفریدی، عماد وسیم، سرمد بھٹی، نعیم انجم، جنید خان، سمیع اسلم، عبدالرحمٰن، عادل امین، امام الحق، عابدعلی، زوہیب احمد، راحیل مجید، علی سرفراز، شہزاد اعظم

کراچی بلیوز: خرم منظور (کپتان)، خالد لطیف، محمد سمیع، محمد اصغر، رومان رئیس، بلاول بھٹی، شاہ زیب حسن، اسامہ میر، فواد عالم، سیف اللہ بنگش، سعید اجمل، محمد وقاص، علی خان، زوہیب شیرا، فضل سبحان

کراچی وائٹس: اکبر رحمٰن (کپتان)، طارق ہارون، میرحمزہ، اعظم حسین، آصف ذاکر، سہیل خان، مصباح الحق، احسن علی، رمیض راجا جونیئر، تابش خان، سعود شکیل، محمدحسن، دانش عزیز، فرازمحمد خان، زین عباس

لاہوربلیوز:احمدشہزاد (کپتان)، سعد نسیم، ناصر جمشید، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، ظفرگوہر، حسن علی، نوید یاسین، راحت علی، نعمان انور، محمد اخلاق، احمد بشیر،فرحآن خان، آصف رضا، رضاعلی ڈار

لاہور وائٹس: کامران اکمل (کپتان)، عمراکمل، سلمان بٹ، حسین طلعت، کاشف بھٹی، شاہدیوسف، ضیاالحق، احسن عادل، کامران غلام، عمران خان، قیصر اشرف، ارسل شیخ، ایاز تصور، عماد بٹ، عمران بٹ

پشاور: رفعت اللہ مہمند(کپتان)، مصدق احمد، عمران خان جونیئر، زوہیب خان، انورعلی، صہیب مقصود، فخرزمان، عمران خالد، اسراراللہ، وقاص مقصود، گوہرعلی، افتخاراحمد، غلام مدثر، شاہ فیصل، اکبربادشاہ

راولپنڈی: سہیل تنویر(کپتان)، یاسر عرفات، عمرامین، محمدنواز، ذوالفقار بابر، اویس ضیا، آصف علی، اعزاز چیمہ، مختار احمد، حماد اعظم، زاہد منصور، ذیشان ملک، شاہداب خان، جمال انور، نوید ملک

تبصرے (0) بند ہیں