کترینہ، رنبیر کسی اور فلم میں ساتھ نہیں ہوں گے

اپ ڈیٹ 30 جولائ 2016
بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور — فوٹو/ پبلسٹی
بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور — فوٹو/ پبلسٹی

ممبئی: بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور کی آنے والی فلم ’جگا جاسوس‘ ابھی بھی ریلیز نہیں ہوئی کہ ان دونوں کی ایک ساتھ ایک دوسری فلم میں جلوہ گر ہونے کی افواہوں نے میڈیا کی خبروں میں جگہ بنالی۔

لیکن در اصل یہ تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

ڈی این اے انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور ایک کم بجٹ کی فلم ’Fuddu‘ میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں جس میں وہ بس ایک نظم پڑھتے دکھائی دیں گے، تاہم کترینہ کا اس فلم سے کوئی تعلق نہیں۔

مزید پڑھیں: رنبیر-کترینہ کے راستے جدا؟

رپورٹ کے مطابق کترینہ اس پروجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں اور نا ہی کترینہ سے اس فلم کے لیے کبھی رابطہ کیا گیا، تاہم انہیں اس بات پر تعجب ہے کہ لوگ ایک بے بنیاد خبر کو میڈیا میں پھیلا رہے ہیں۔

کئی اور رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ خبریں پبلسٹی حاصل کرنے کی کوشش بھی ہوسکتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ فلم کے فلم ساز جانتے ہیں کہ ان کی فلم کا بجٹ خاصا کم ہے جس کی وجہ سے وہ خبروں میں رہنے اور پبلسٹی حاصل کرنے کے لیے ایسی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'جگا جاسوس' رنبیر اور کترینہ کی آخری فلم؟

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایسی خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ رنبیر کپور اپنی فلم ’جگا جاسوس‘ کے بعد کترینہ کیف کے ساتھ کسی اور فلم میں کام نہیں کریں گے۔

رواں برس کے آغاز میں اپنے بریک اپ کے بعد سے رنبیر اور کترینہ کسی ایونٹ میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے۔

تبصرے (0) بند ہیں