خون کے عطیے کیلئے مہم کا آغاز

اپ ڈیٹ 19 اگست 2016
مائیکرو سافٹ کمپنی نے ( Microsoft) میں دو ’اوز‘ حذف دیئے—۔ فوٹو/ بشکریہ ٹوئٹر
مائیکرو سافٹ کمپنی نے ( Microsoft) میں دو ’اوز‘ حذف دیئے—۔ فوٹو/ بشکریہ ٹوئٹر

لندن: مختلف مصنوعات کی بڑی بڑی کمپنیوں نے اپنے لوگو سے ’اے (A)، بی (B) اور او (O)‘ کے الفاظ ہذف کرکے خون کے عطیے کے لیے مہم کی بھر پور حمایت کا اظہار کیا ہے۔

این ایچ ایس بلڈ اینڈ ٹرانسپلانٹ اور لندن کی پی آر ایجنسی ایجن گروپ کے اشتراک سے خون کے عطیے کو فروغ دینے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر مہم مسنگ ٹائپ کیمپین (#MissingType campaign) چلائی جارہی ہے جس میں ملک کے بڑے بڑے پروڈکٹس نے اپنے لوگو سے تین الفاظ ’اے، بی اور او‘ ہٹا دییے ہیں۔

دنیا بھر میں ’اے، بی اور او‘ بلڈ گروپ کی اشد ضرورت ہوتی ہے، مذکورہ مہم 21 اگست تک جاری رہے گی جس میں امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، سنگاپور، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آئرلینڈ سمیت 21 ممالک کے 25 بلڈ سروس اورگنائزیشن اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔

مائیکرو سافٹ کمپنی نے ( Microsoft) میں دو ’اوز‘ کو ہٹا دییے، کمپنی نے اس کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم مسنگ ٹائپ کیمپین کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، آپ بھی اس کی حمایت کا اظہار کریں‘۔

سڈنی اوپرا ہاؤس نے انسٹاگرام میں شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘سڈنی اوپرا ہاؤس سے الفاظ کہاں غائب ہوگئے، خون کے عطیے کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔‘

مشروبات بنانے والی کمپنی انوسینٹ ڈرنکس نے لکھا کہ ‘ہمارے لوگو میں کچھ الفاظ مسنگ ہیں‘۔

کینیڈا بلڈ سروس اور ڈونر ریلشنز کے ڈائریکٹر مائیکل بلیٹم نے لکھا ہے کہ ‘ٹورنٹو سے او کہاں غائب ہوگیا؟ مریضوں کو اے، بی اور او بلڈ گروپ کے خون کی ضرورت ہوتی ہے‘۔

آسٹریلوی ایئر لائنز اے۔380 قنتاس نے بھی اپنے طیارے کے لوگو میں سے ‘اے‘ کو بلیک کردیا ہے اور لکھا ہے کہ اے۔380 طیارے کے پرواز کا وقت ہوچکا ہے۔‘

تبصرے (0) بند ہیں