پاکستان میں ہندو برادری کا تہوار ’رکشا بندھن‘

19 اگست 2016

دنیا بھر کی طرح پاکستان کی ہندو برادری نے بھی راکھی کا تہوار روایتی جوش و خروش سے منایا۔

اس روز بہنیں پوجا کرکے اپنے بھائیوں کی لمبی عمر اور حفاظت کی دعائیں کرتی ہیں اور ان کی کلائیوں پر دھاگا باندھا جاتا ہے، جو کو راکھی کہتے ہیں۔

ہندو، جین اور سکھ مذہب کے پیروکار ہر سال ساون کے مہینے میں چاند کی چودھویں رات کو اس تہوار کا آغاز کرتے ہیں، یہ ایک ہفتے تک جاری رہنے والا تہوار ہے۔

رکشا بندھن ہندو برادری کے چار اہم تہواروں میں سے ایک ہے، اس کے علاوہ ہندو ہولی، دُشہرہ اور دیوالی شامل ہیں۔

پاکستان  میں ہندو برادری نے یہ تہوار جوش و خروش سے منایا — فوٹو/ اے ایف پی

ہندو کیلنڈر کے مطابق ساون کے مہینے میں رکشا بندھن کا تہوار منایا جاتا ہے — فوٹو/ اے ایف پی

بازاروں میں مختلف اقسام کے رنگوں کی راکھیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی — فوٹو/ اے ایف پی

رکشا بندھن پر ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے  تہوار کی مناسبت سے خریداری کرتے نظر آئے — فوٹو/ اے ایف پی

پاکستان کے مختلف علاقوں میں ہندوؤں نے رکشا بندھن کے تہوار منایا جس میں ہر عمر کے افراد نے شرکت کی — فوٹو/ اے ایف پی

اس تہوار کا آغاز کرنے سے قبل ہندو برادری کی خواتین اپنے بھائیوں کی لمبی عمر کے لیے پوجا کرتی ہیں — فوٹو/ رائٹرز

اس تہوار پر بہنیں بھائیوں کو راکھی باندھتی ہیں جبکہ بھائی ان کو تحائف دیتے ہیں — فوٹو/ اے ایف پی

ہندو مانتے ہیں کہ اس چھوٹے سے دھاگے میں بہت طاقت ہوتی ہے جس سے بھائی اور بہنوں کا رشتہ ہمیشہ مضبوط رہتا ہے — فوٹو/ اے ایف پی

یہ تہوار ہندو مذہب میں بھائی بہن کے مقدس رشتے کی نشانی ہے، جو زمانہ قدیمی سے چلا آرہا ہے — فوٹو/ رائٹرز